اداکاروں نےحقیقی جنگی ہیروزکاکردارنبھایا
آئی این این
وکی کوشل، ’’اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘‘
وکی نے اس فلم میں میجر ویہان شیرگل کا کردار ادا کرکے اپنے کیریئر کی یادگار پرفارمنس دی۔
آئی این این
ایشان کھٹر،’’ پِپّا‘‘
’’پِپّا‘‘ میں ایشان کھٹر نے کیپٹن بلرام سنگھ مہتا کا کردار ادا کیا، جو ایک بہادر ٹینک کمانڈر تھے۔ یہ فلم ان کی کتاب ’دی برننگ چیفیز‘ سے متاثر ہے۔
آئی این این
مہیر آہوجا،’ ’آپریشن سفید ساگر‘‘
اس فلم میں مہیر آہوجا ہندوستانی فضائیہ کے ان بہادر افسران کی کہانی کا اہم حصہ ہیں، جنہوں نے کارگل جنگ کے دوران انتہائی مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
آئی این این
سدھارتھ ملہوترا، ’’شیر شاہ‘‘
اس فلم میںسدھارتھ ملہوترا نے پرم ویر چکر سے نوازے گئے کیپٹن وکرم بترا کا کردار ادا کیا۔
آئی این این
جھانوی کپور،گنجن سکسینا:دی کارگل گرل
اس فلم میں جھانوی کپور نے فلائٹ لیفٹیننٹ گنجن سکسینا کا کردار ادا کیا۔
آئی این این
سدھارتھ ،’’آپریشن سفید ساگر‘‘
اداکار سدھارتھ فلم ’آپریشن سفید ساگر: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف دی کارگل وار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
آئی این این
اگستیہ نندا ،’’اکیس‘‘
اگستیہ نندا نے اس فلم میں سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترپال کا کردار ادا کیا ہے، جو پرم ویر چکر فوجیوں میں شامل تھے ۔
آئی این این
فرحان اختر،’ ’۱۲۰؍ بہادر‘‘
فرحان اختر تاریخی جنگی فلم میں حقیقی جنگی ہیرو میجر شیطان سنگھ بھاٹی کا کردار ادا کیا ہے۔
آئی این این
ادیوی شیش ،’’میجر‘‘
ادیوی شیش نے فلم میں ۲۰۰۸ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران شہید ہونے والے بہادر این ایس جی کمانڈو میجر سندیپ اُنّی کرشنن کا کردار ادا کیا۔
آئی این این
ورون دھون،’ ’بارڈر۲‘‘
ورون دھون نے اس فلم میں پرم ویر چکر سے نوازے گئے میجر ہوشیار سنگھ دہیا کا کردار ادا کیا تھا۔
آئی این این
اداکاراؤں کا ٹیکسٹائل ورثے کوخراجِ تحسین