?>

کشمیر میں شوٹ کی گئیں فلمیں

آئی این این

Inquilab
By Tamanna Khan
Published Nov 06, 2023

جنگلی (۱۹۶۱)

یہ فلم کشمیر کی خوبصورتی بیان کرنے والی اولین فلموں میں سے ہے۔ شمی کپور اور سائرہ بانو نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

آئی ایم ڈی بی

کشمیر کی کلی (۱۹۶۴)

شمی کپور اور شرمیلا ٹیگور کی اداکاری سےسجی اس فلم میں کشمیر کے دلکش مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی بی

جب جب پھول کھلے (۱۹۶۵)

ششی کپور اور نندا کی اداکاری سے سجی یہ فلم ایک کشمیری ملاح کی تھی جو ایک امیر سیاح کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

آئی ایم ڈی بی

کبھی کبھی (۱۹۷۶)

یہ فلم دونسلوں کی ایک رومانوی کہانی ہے۔ اس فلم میں شاعری کے ذریعے بھی کشمیر کی خوبصورتی کو بیان کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی بی

آپ کی قسم (۱۹۷۴)

راجیش کھنہ اورممتاز کی اس فلم کی شوٹنگ گلمرگ میں ہوئی ہے۔ فلم کے مختلف مناظر میں کشمیر کا حسن نظر آتا ہے۔

آئی ایم ڈی بی

سلسلہ (۱۹۸۱)

امیتابھ بچن ، جیا بچن اور ریکھا کی اداکاری سے سجی اس فلم میں رومانوی کہانی کو الگ انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ اس فلم کے نغمے کشمیر میں  شوٹ کئے گئے تھے۔

آئی ایم ڈی بی

بیتاب (۱۹۸۳)

سنی دیول اور امرتا سنگھ کی اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم کی شوٹنگ آرو ویلی میں ہوئی تھی۔

آئی ایم ڈی بی

روجا (۱۹۹۲)

جنوبی ہند کے ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی اس وقت مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے جب یہ کشمیر کی سیر کیلئے جاتا ہے۔

آئی ایم ڈی بی

YOU MAY ALSO LIKE

گھر کی فضائی آلودگی کم کرنے والے۸؍ پودے

کامیابی کیلئے انگریزی میں مہارت شرط نہیں

دل سے (۱۹۹۸)

شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ کی اداکاری سے سجی فلم کا موضوع دہشت گردی تھا۔ اس فلم کے چند مناظر کشمیر میں فلمائے گئے تھے۔

آئی ایم ڈی بی

مشن کشمیر (۲۰۰۰)

کشمیر میں دہشت گردی سے نمٹنے اور عوام خصوصاً بچوں کی تکالیف کے پس منظر میں یہ فلم بنائی گئی تھی۔ اس میں ایک کشمیری بچے کے انتقام کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

آئی ایم ڈی بی

گھر کی فضائی آلودگی کم کرنے والے۸؍ پودے

Follow Us on :-