?>

اِن آٹھ صورتحال میں میک اَپ نہ کریں

آئی این این

Inquilab
By Tamanna Khan
Published Oct 08, 2025

جب کیل مہاسے ہوں

چہرے پر سوجن اور ریڈ نیس ہو تو میک اَپ اِن مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ برش سے جراثیم پھیلتے ہیں جس سے چہرے پر داغ دھبوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

آئی این این

ورزش کرتے وقت

ایکسرسائز کرنے سے جلد کے مسام کھلتے ہیں جبکہ میک اَپ سے مسام بند ہوجاتے ہیں۔ اس سے پسینہ باہر نہیں آتا اور اسکن الرجی ہوسکتی ہے۔

آئی این این

سوئمنگ کے فوراً بعد

سوئمنگ کے بعد جلد پر کلورین، دھول مٹی اور بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ ایسے میں میک اَپ لگانے سے انفیکشن، سرخ نشانات اور کیل مہاسے کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

آئی این این

لیزر ہیئر ریموول کے بعد

اس وقت جلد بے حد نازک ہوتی ہے۔ میک اَپ لگانے سے جلن اور الرجی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں کم سے کم ۴۸؍ گھنٹے تک اسکن کو عام حالت میں آنے دیں۔

آئی این این

اسکن انفیکشن ہونے پر

کیمیکل بیسڈ پروڈکٹس اسکن انفیکشن بڑھا سکتے ہیں۔ ایسی جلد کو ہائیڈریشن کی ضرورت ہے، اس دوران میک اَپ سے گریز کرنا چاہئے۔

آئی این این

دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد

دھوپ سے جھلسی (سن بَرن) ہوئی جلد پر میک اَپ لگانے سے جلن بڑھ سکتی ہے۔ ایسی صورت میں موئسچرائزر اور سن پروٹیکشن کا استعمال کرنا چاہئے۔

آئی این این

YOU MAY ALSO LIKE

امریکہ میں مقبول۱۰؍ہندوستانی فلمیں

واکنگ ایکسرسائز کے پانچ انداز

بہت زیادہ ڈرائی اسکن

روکھی اور بے جان جلد پر میک اَپ جذب نہیں ہوتا جس سے وہ پپڑی کی طرح نظر آتا ہے۔ ایسی جلد کو ڈیپ ہارئیڈریٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آئی این این

اگر میک اَپ برش گندے ہوں

پرانے اور بنا صاف کئے ہوئے برش بیکٹیریا سے بھرے ہوتے ہیں۔ ان برش سے میک اَپ کرنا انفیکشن کے خطرہ کو بڑھا سکتا ہے۔

آئی این این

امریکہ میں مقبول۱۰؍ہندوستانی فلمیں

Follow Us on :-