Inquilab Logo

بچوں کی قوتِ مدافعت مضبوط کرنے والی ۹؍ غذائیں

Updated: Nov 24, 2023, 9:55 PM IST | Saaima Shaikh

بڑھتے بچوں کی صحیح نشوونما کے لئے ہر طرح کی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا بچہ جسمانی و ذہنی طور پر صحتمند رہے، تو اس کی امنیاتی نظام (امیونٹی سسٹم) کو مضبوط بنانے کے لئے بچےکی خوراک میں یہ ۹؍ غذائیں شامل کریں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X دودھ (Milk): ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دودھ کا استعمال سب سے ضروری ہے۔ دودھ میں کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کیلئے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ بچے اگر دودھ پینے سے منع کرتے ہیں تو آپ انہیں مختلف قسم کے ملک شیک بنا کر بھی دودھ دے سکتی ہیں، بچے شوق سے پئیں گے۔
1/9

دودھ (Milk): ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دودھ کا استعمال سب سے ضروری ہے۔ دودھ میں کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کیلئے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ بچے اگر دودھ پینے سے منع کرتے ہیں تو آپ انہیں مختلف قسم کے ملک شیک بنا کر بھی دودھ دے سکتی ہیں، بچے شوق سے پئیں گے۔

X دہی (Curd): کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور دہی بچوں کے دانت اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہاضمہ درست کرتا ہے۔ تازہ پھل کے ساتھ بچے کو دہی کھلانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
2/9

دہی (Curd): کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور دہی بچوں کے دانت اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہاضمہ درست کرتا ہے۔ تازہ پھل کے ساتھ بچے کو دہی کھلانا فائدہ مند ہوتا ہے۔

X انڈا (Egg): ڈاکٹروں کے مطابق، بچوںکی روزمرہ خوراک میں ۴۵؍ سے ۵۵؍ گرام پروٹین ہونا ضروری ہے۔ روزانہ ایک انڈے کا استعمال انہیں پروٹین کی بھرپور مقدار فراہم کرتا ہے جس سے ان کے دماغ کی بھی نشوونما ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے میں درجن بھر سے زیادہ ضروری وٹامنس اورمنرلز ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انڈے میں کولین نامی جز بھی بھرپور مقدار میں ہوتا ہے جو ذہنی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے۔ انڈے کو اُبال کر، تل کر یا کسی بھی دوسری شکل میں بچے کو دیں۔
3/9

انڈا (Egg): ڈاکٹروں کے مطابق، بچوںکی روزمرہ خوراک میں ۴۵؍ سے ۵۵؍ گرام پروٹین ہونا ضروری ہے۔ روزانہ ایک انڈے کا استعمال انہیں پروٹین کی بھرپور مقدار فراہم کرتا ہے جس سے ان کے دماغ کی بھی نشوونما ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے میں درجن بھر سے زیادہ ضروری وٹامنس اورمنرلز ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انڈے میں کولین نامی جز بھی بھرپور مقدار میں ہوتا ہے جو ذہنی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے۔ انڈے کو اُبال کر، تل کر یا کسی بھی دوسری شکل میں بچے کو دیں۔

X تلسی (Tulsi): اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن اے، سی، کے، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیم ہوتا ہے جس سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔متعدد تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ تلسی سر درد سے راحت دلانے میں بھی کارگر ہے۔ اگلی بار جب آپ پاستہ بنائیں تو تھوڑی تلسی کی پتیاں پیس کر سوس میں شامل کر دیں۔
4/9

تلسی (Tulsi): اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن اے، سی، کے، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیم ہوتا ہے جس سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔متعدد تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ تلسی سر درد سے راحت دلانے میں بھی کارگر ہے۔ اگلی بار جب آپ پاستہ بنائیں تو تھوڑی تلسی کی پتیاں پیس کر سوس میں شامل کر دیں۔

X بیریز (Berries): بلیو بیری، رس بیری اور اسٹرابیری میں پوٹاشیم، وٹامن سی، فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس میں فیٹ اور کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ چونکہ ان کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اس لئے بچے انہیں شوق سے کھاتے ہیں۔ آپ اوٹ میل، دہی یا دلیہ وغیرہ میں بیریز شامل کرکے دے سکتی ہیں۔
5/9

بیریز (Berries): بلیو بیری، رس بیری اور اسٹرابیری میں پوٹاشیم، وٹامن سی، فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس میں فیٹ اور کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ چونکہ ان کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اس لئے بچے انہیں شوق سے کھاتے ہیں۔ آپ اوٹ میل، دہی یا دلیہ وغیرہ میں بیریز شامل کرکے دے سکتی ہیں۔

X اوٹ میل (Oatmeal): متعدد ریسرچ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اوٹ میل کھانے والے بچے پڑھائی کی جانب اپنی توجہ مرکوز کر پاتے ہیں، جس سے اسکول میں ان کی کارکردگی اچھی رہتی ہے۔ فائبر سے بھرپور اوٹ میل دھیرے دھیرے ہضم ہوتا ہے اور بچے کو توانائی فراہم کرتا ہے۔
6/9

اوٹ میل (Oatmeal): متعدد ریسرچ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اوٹ میل کھانے والے بچے پڑھائی کی جانب اپنی توجہ مرکوز کر پاتے ہیں، جس سے اسکول میں ان کی کارکردگی اچھی رہتی ہے۔ فائبر سے بھرپور اوٹ میل دھیرے دھیرے ہضم ہوتا ہے اور بچے کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

X شکر قندی (Sweet Potato): فائبر، کیلشیم اور وٹامن اے سے بھرپور شکر قندی بچوں کو کھانے میں دیں۔ آپ اسے اَون میں فرائی کرکے بچوں کو کھانے کے لئے دیں، انہیں ضرور پسند آئے گا۔
7/9

شکر قندی (Sweet Potato): فائبر، کیلشیم اور وٹامن اے سے بھرپور شکر قندی بچوں کو کھانے میں دیں۔ آپ اسے اَون میں فرائی کرکے بچوں کو کھانے کے لئے دیں، انہیں ضرور پسند آئے گا۔

X ہول گرین بریڈ (Whole Grain Bread): ہول گرین بریڈ میں آئرن، زنک، فالک ایسڈ، کیلشیم اور وٹامن اے اور ڈی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ اس لئے بچوں کی خوراک میں اسے ضرور شامل کریں۔ 
8/9

ہول گرین بریڈ (Whole Grain Bread): ہول گرین بریڈ میں آئرن، زنک، فالک ایسڈ، کیلشیم اور وٹامن اے اور ڈی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ اس لئے بچوں کی خوراک میں اسے ضرور شامل کریں۔ 

X پی نٹ بٹر (Peanut Butter): سادا بٹر کی بہ نسبت پی نٹ بٹر غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں آئرن، پروٹین، فائبر اور وٹامن بی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ ۲؍ بڑے چمچے پی نٹ بٹر ۲۸؍ فیصد پروٹین کی مقدار کے برابر ہوتا ہے۔
9/9

پی نٹ بٹر (Peanut Butter): سادا بٹر کی بہ نسبت پی نٹ بٹر غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں آئرن، پروٹین، فائبر اور وٹامن بی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ ۲؍ بڑے چمچے پی نٹ بٹر ۲۸؍ فیصد پروٹین کی مقدار کے برابر ہوتا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK