بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کے اس بیان پر کہ’ کوچ بہار جیسے مزید واقعات اور مزید ہلاکتوں کی ضرورت ہے‘ وزیراعلیٰ نے افسوس کااظہار کیا
سپریم کورٹ میں شدید رُسوائی، کورٹ نے حیرت سے پوچھا کہ کیا آپ واقعی اِس پر شنوائی چاہتے ہیں، اصرار پر اسے احمقانہ اور بیہودہ قراردیکر مسترد کردیا، ۵۰؍ ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا
وزیراعظم نے اسے کورونا کیخلاف دوسری بری جنگ سے تعبیر کیا، ہرشخص کو ذمہ داری سونپی کہ وہ کم از کم ایک فردکو ٹیکہ لگوائے اور علاج میں دوسروں کی مدد کرے
سی آئی ایس ایف کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کو ممتا کا خراج عقیدت، نسل کشی قراردیا۔ امیت شاہ کو اس میں بھی ’منہ بھرائی‘ کی سیاست نظر آئی
ملک میں کورونا کی وبا پر قابو پانے تک پابندی برقرار رہے گی، تقسیم پر بھی توجہ
طبی سہولیات انتہائی ناقص ، بیڈ نہ ملنے کی وجہ سے کچھ مریض اسپتال کے دروازے ہی پر دم توڑ رہےہیں جن میں مریضوں کی جان بچانے والے ڈاکٹر اورنرس کےبھی اہل خانہ بھی شامل ہیں۔کوئی رو رہا ہے تو کوئی تڑپ رہا ہے لیکن ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے ۔ ایک معمر کی اسپتا ل کے گیٹ پر تڑپ تڑ پ کر موت
ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں دعویٰ کر رہی ہیں کہ مرنے والوں کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے،مہلوک افراد کی شناخت آنند برما، منیرالزمان، حمید میاں، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پر ہوئی،الیکشن کمیشن نے واقعہ کو غلط فہمی کا نتیجہ قراردیا
مقامی عدالت کے فیصلے سے سنی وقف بورڈ حیرت زدہ،معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہونے کے باوجود فیصلہ کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ، وقف بورڈ کے وکیل نے کہا کہ مقامی عدالت نے اپنے دائرہ اختیار سے باہر جاکر فیصلہ دیا ہے اس لئے اسے چیلنج کیا جائے گا
پرشانت بھوشن نے اسے ’’پلیسیز آف ورشپ ایکٹ‘‘ کے خلاف بتایا آزادی سے پہلے کی تمام عبادت گاہوں کی مذہبی حیثیت کے تحفظ سے متعلق ۱۹۹۱ء کےپلیسیز آف ورشپ ایکٹ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے گیان واپی مسجد میں کھدائی کے ضلع کورٹ کے فیصلے پر اٹھنے والے آوازوں اور تشویش کے بیچ سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر نچلی عدالت کے اس فیصلے پر روک لگائے۔