سچن وازے کیس کی جتنی پرتیں کھل رہی ہیں، اُتنا ہی اس خیال کو تقویت مل رہی ہے کہ بعض اعلیٰ افسران اپنےآپ میں ایک غیر معمولی طاقت بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا اثرورسوخ بھی غیرمعمولی ہوجاتا ہے۔ اسی کے ذریعہ وہ اپنے لئے ’’موافق حالات‘‘ پیدا کرتے رہتے ہیں تاکہ پولیس فورس میں رہتے ہوئے اُن منفعتوں کو حاصل کرسکیں جو اُن کا ہدف ہوتی ہیں۔
کورونا وائرس نے پچھلے سال کیا کم ہلکان کیا تھا کہ اب دوسرے دور میں نئے مریضوں کی تعداد کا بڑھنا ایک نئی پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ مہاراشٹر کی جانب سے تشویش اس لئے فطری ہے کہ ۱۰؍ فروری سے نئے متاثرین کی تعداد میں ازسرنو اضافہ اس قابل نہیں ہے کہ اسے نظر انداز کیا جاسکے۔
میانمار کی فوج اپنے تسلط کی خاطر وہی تاریخ جو ماضی میں رقم کی جاچکی ہے، ایک بار پھر رقم کررہی ہے۔ یہ تاریخ ظلم و جبر، حقوق انسانی کی پامالی اور جمہوریت کی پُرزور مخالفت سے عبارت ہے۔