سیمسنگ نے۲۰۲۱ء کےابتدائی دنوں میں اپنا سستا ترین فائیو جی فون گلیکسی اے۳۲؍ متعارف کرایا تھا۔
آسٹریلوی ماہرین نے ایک تازہ تحقیق کی بنیاد پر دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے انسانی ڈھانچہ میں بالکل نئی قسم کا خلیہ دریافت کرلیا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے سمجھتے ہوئے ہم گٹھیا، جوڑوں کے درد، ہڈیوں کی بریدگی اور دیگر بیماریوں کو نہ صرف بہتر طور پر سمجھ سکیں گے بلکہ ان کے علاج کی نئی راہ بھی ہموار ہوگی۔
چین کی ملٹی نیشنل ٹکنالوجی کمپنی ہیواوے نے اپنااب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔
گوگل کی مشہور سروس’گوگل میپس‘ میں ڈارک موڈ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں میپس استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ڈارک موڈ کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے اپنے نئے ایج براؤزر میں ’کڈز موڈ‘ کی آزمائش شروع کی ہے، اس فیچر کا مقصد بچوں کے لئے سرفنگ کے عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ ’کڈز موڈ‘۵؍ سے۱۲؍ سال کی عمر کے بچوں کےلئے تیار کیا جارہا ہے جو فی الحال ایج انسائیڈرز ٹیسٹر کے لئے متعارف کرایا جارہا ہے۔
کسی خاص بیماری اور حادثہ کے سبب تباہ شدہ عضلات اور پٹھوں کو دوبارہ خاص شکلوں میں نموپذیر کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ایک نئی امید افزا طریقہ سامنے آیا ہے جسے ’ڈائریکٹ سیل ری پروگرامنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔