اتراکھنڈ جوڈیشل سروس امتحان ۲۰۱۹ء میں شمشاد محمد علی نے ۱۳؍واں مقام حاصل کیا ہے۔ ریاست کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے تحصیل کھٹیما کے رہنے والے شمشاد محمد علی کو یہ شاندار کامیابی حاصل کرنے کے لئے بڑی جہدوجہد کرنی پڑی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے جوڈیشیل امتحان میں کئی بار ناکامیوں کا سامنا کیا ہے لیکن وہ اپنی دھن میں لگے رہے اور امید ، ہمت اور کوشش کے بل بوتے بالآخراس بار اپنے ہدف کو پالیا۔
یوں تو ’جنک فوڈ‘ کو صحت کے لئے نقصاندہ ہی سمجھا جاتا ہے اور اس کے کئی نقصانات سے ماہرین گاہے بگاہے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ اسی ضمن میں اب ایک تازہ تحقیق کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنک فوڈ کا کثرت سے استعمال نوجوانوں کی نیند میں بھی کمی کاسبب رہا ہے ۔
افشاں فاروق اسماعیل قریشی حال ہی میں امریکہ سے کمرشیل پائلٹ کا کورس مکمل کرکے وطن لوٹ آئی ہیں۔ اہل میرا بھائندر اور بالخصوص بکر قصاب جماعت اپنی ہونہار بیٹی کے سپنوں کی حقیقی اڑان سے بے پناہ خوش ہیں۔
بائیس دسمبر کو اترا کھنڈ جوڈیشل امتحان (جونیئر ڈویژن) ۲۰۱۹ء کے نتائج کا اعلان ہوا ، ریاست کے شاہ پور گاؤں کی عائشہ فرحین نے نواں رینک حاصل کیا ہے ،انقلاب سے ان کی خصوصی بات چیت کے اہم اقتباسات
شولاپور کے پریتے واڑی ضلع پریشد اسکول کے ٹیچر رنجیت ڈِسلے نے رواں ماہ گلوبل پرائز ٹیچر ایوارڈ جیت کر ہندوستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔اتنا ہی انہوں نے اپنی نصف انعامی رقم میں اس ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ۹؍امیدواروںکو حصہ دار بناکر خیرسگالی اور نیک دلی کی بھی نظیر قائم کی ہے۔
پیشہ پیشہ ورانہ یا کاروباری زندگی میں مصروفیت کے سبب کئی طرح کے مسائل سامنے آتے ہیں۔ اسلئے اس معاملے میں توازن بہت ضروری ہے ۔ اس تعلق سے امریکی مصنف و ماہر کاروبار ولا افشرکے ۱۳؍ مشورے بڑے کارآمد اور مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔