EPAPER
کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تاریخی سی این ٹاور کو سبز روشنیوں سے روشن کیا گیا تاکہ کیوبیک سٹی مسجد حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور اسلاموفوبیا کے خلاف قومی عزم کا اظہار ہو۔ خیال رہے کہ یہ حملہ ۲۹؍ جنوری ۲۰۱۷ء کو عشا کی نماز کے دوران ہوا تھا، جس میں ۶؍ مسلمانوں کی موت ہوئی تھی۔
January 30, 2026, 7:02 PM IST
۲۹؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو پانچ سالہ ہند رجب اور اس کے خاندان پر اسرائیلی فورسیز کی فائرنگ میں تباہ کن حملہ ہوا۔ ہند زندہ بچ گئی، اپنے خاندان کے مردہ لوگوں کے ساتھ گاڑی میں پھنس گئی اور مدد کے لیے فون کال کیا۔ بعد میں ہند، اس کے خاندان کے افراد اور امدادی پیرامیڈیکس بھی ہلاک ہوگئے۔ اس سانحہ کا آڈیو وائرل ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فلسطین میں ہزاروں بچے جان سے گئے ہیں، اور دو سال بعد بھی انصاف کا مطالبہ برقرار ہے۔
January 30, 2026, 5:53 PM IST
بارسلونا (اسپین) میں ’’ایکٹ ایکس فلسطین‘‘ خیراتی پروگرام کے موقع پر مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے فلسطینی بچوں کے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کیفیہ پہنا اور ’’السلام علیکم‘‘ سے خطاب شروع کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے عالمی برادری پر فلسطینی عوام خصوصاً بچوں کے ساتھ بے حسی کا الزام لگایا۔ اس پروگرام کے تمام فنڈز فلسطین میں انسانی خدمات کے لیے وقف کیے جائیں گے۔
January 30, 2026, 5:38 PM IST
اسپین میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والی ۵؍ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی یاد میں بارسلونا کے ساحل پر اس کا بڑا پورٹریٹ بنایا گیا جس کے ساتھ ’’فری غزہ چلڈرن‘‘ کا پیغام بھی نمایاں تھا۔ یہ علامتی اقدام غزہ میں بچوں کی اموات، انسانی بحران اور انصاف کے مطالبے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔
January 30, 2026, 5:34 PM IST
عالمی پریس فریڈم کی نگرانی کرنے والی تنظیم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے جیلوں کی مردم شماری کی اپنی سالانہ رپورٹ ۲۰۲۵ء میں کہا ہے کہ اسرائیل دنیا میں صحافیوں کو قید کرنے کے لحاظ سے تیسرا بدترین ملک بن چکا ہے، جہاں کم از کم ۲۹؍ صحافی قید ہیں۔
January 30, 2026, 5:23 PM IST
آسٹریلیا میں اسرائیل کے صدر کو داخلے کی ممانعت کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے، قومی امام کونسل اور دیگر گروپوں نے دورے کی مخالفت میں درخواست دائر کی ہے۔
January 30, 2026, 5:03 PM IST
نیدرلینڈز میں دو مسلمان خواتین پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا، گردش کررہی ایک ویڈیو میں ایک پولیس افسر کو ایک خاتون کو ڈنڈا مارتے ، جبکہ دوسری خاتون کے پیٹ پر لات مارتے دیکھا گیا ، جس کے سبب عوام میں شدید ناراضگی ہے۔
January 30, 2026, 9:02 PM IST
جرمنی کی آبادی گزشتہ سال پہلی بار۲۰۲۰ء کے بعد کم ہوئی جس کی وجہ پیدائش اور اموات کے درمیان فرق میں اضافہ اور مہاجرت میں کمی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں آبادی ایک لاکھ افراد کم ہو کر۸؍ کروڑ۳۵؍ لاکھ تک پہنچ گئی۔
January 30, 2026, 12:43 PM IST
اسرائیلی فوج نے پہلی بار غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے دوران ۷۱؍ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد لاپتہ افراد، ملبے تلے دبے شہریوں اور بھوک و بیماری سے ہونے والی اموات کو شامل نہیں کرتی، جس سے اصل ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
January 30, 2026, 1:03 PM IST
