Inquilab Logo

۱۰؍ کتابیں جو آپ کی زندگی بدل سکتی ہیں: پہلی قسط

Updated: Nov 10, 2023, 6:51 PM IST | Afzal Usmani

ایک اچھی کتاب کے مطالعہ سے انسان کبھی بھی خود کو تنہا محسوس نہیں کرسکتا ہے۔اچھی کتاب کی جامع تعریف یہ ہے کہ وہ قاری کے ذہن پر دیر پا نقش ثبت کرنے میں کامیاب ہوتی ہےاور اس کےمطالعہ سے انسان خود کو بہتری اور کامیابی کی طرف گامزن کرنے کی عملی کوشش کرتا ہے۔ذیل میں ایسی ہی ۱۰؍ کتابوں کا مختصر تعارف ملاحظہ فرمائیںجو اپنے اسلوب اور موضوع کے لحاظ سے بہترین خیال کی جاتی ہیں ۔تمام تصاویر:آئی این این,یوٹیوب،ایکس،انسٹاگرام

X کتاب کا نام: ایموشنل انٹیلی جنس (Emotional Intelligence)۔ مصنف: ڈینیئل گول مین (Daniel Goleman): انہوں نے اس میں بامقصد اور کامیاب زندگی گزارنے کیلئے ’ایموشنل انٹیلی جنس‘ کو ’آئی کیو‘ سے زیادہ اہم قراردیا ہے ۔ جذبات کی اہمیت و افادیت اور اسے ترقی و بہتری کیلئے کیسے استعمال کرناہے ،ا س کتاب میں بخوبی بیان کیا گیا ہے۔
1/10

کتاب کا نام: ایموشنل انٹیلی جنس (Emotional Intelligence)۔ مصنف: ڈینیئل گول مین (Daniel Goleman): انہوں نے اس میں بامقصد اور کامیاب زندگی گزارنے کیلئے ’ایموشنل انٹیلی جنس‘ کو ’آئی کیو‘ سے زیادہ اہم قراردیا ہے ۔ جذبات کی اہمیت و افادیت اور اسے ترقی و بہتری کیلئے کیسے استعمال کرناہے ،ا س کتاب میں بخوبی بیان کیا گیا ہے۔

X کتاب کا نام: ایٹومک ہیبٹس( Atomic Habits)۔ مصنف : جیمس کلیئر (James Clear): اس کتاب میں انہوں نے ’عادت‘ کو موضوع بنایا ہے۔ بری عادتوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کرسکتے ہیں اور اچھی عادتیں کس طرح اپنائی جاسکتی ہیں اس ضمن میںانہوں نے رہنمائی کی ہے ۔ آپ اپنی زندگی کو بدلنے کے متمنی ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ مفید ہوسکتا ہے۔
2/10

کتاب کا نام: ایٹومک ہیبٹس( Atomic Habits)۔ مصنف : جیمس کلیئر (James Clear): اس کتاب میں انہوں نے ’عادت‘ کو موضوع بنایا ہے۔ بری عادتوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کرسکتے ہیں اور اچھی عادتیں کس طرح اپنائی جاسکتی ہیں اس ضمن میںانہوں نے رہنمائی کی ہے ۔ آپ اپنی زندگی کو بدلنے کے متمنی ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ مفید ہوسکتا ہے۔

X کتاب کا نام : ڈُو ایپک شِٹ(Do Epic Shit) ۔مصنف: انکور وریکو(Ankur Warikoo): انکور وریکو ،انٹرپرینیور اور کونٹینٹ کریئٹر ہیں۔ انہوں نے اس کتاب میں کامیابی، ناکامی ،پیسہ ، سرمایہ کاری ، خود آگاہی اور پرسنل ریلیشن شپس جیسے موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کریئر کے تجربات کے حوالے سے مفید باتیں درج کی ہیں۔ یہ کتاب امیزون پر دستیاب ہے۔ 
3/10

کتاب کا نام : ڈُو ایپک شِٹ(Do Epic Shit) ۔مصنف: انکور وریکو(Ankur Warikoo): انکور وریکو ،انٹرپرینیور اور کونٹینٹ کریئٹر ہیں۔ انہوں نے اس کتاب میں کامیابی، ناکامی ،پیسہ ، سرمایہ کاری ، خود آگاہی اور پرسنل ریلیشن شپس جیسے موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کریئر کے تجربات کے حوالے سے مفید باتیں درج کی ہیں۔ یہ کتاب امیزون پر دستیاب ہے۔ 

X کتاب کا نام: دی ایلمناک آف نوئل روی کانت(The Almanac of Noel Ravikant)۔ مصنف: ایرک جورگینسن(Eric Jorgenson): ایک دلچسپ کتاب ہے جس میں ایرک جورگینسن کا دعویٰ ہے کہ یہ دولت اور خوشحالی کے متعلق رہنمائی کرتی ہے ۔ مشہور امریکی انٹرپرینیور نول روی کانت کے کاروباری تجربات ، مشاہدات اور ان کے مشوروں پر مبنی یہ کتاب نوجوانوں کو ضرور پڑھنی چاہئے۔ امیزون پر یہ مختلف فارمیٹ میں  دستیاب ہے۔ 
4/10

کتاب کا نام: دی ایلمناک آف نوئل روی کانت(The Almanac of Noel Ravikant)۔ مصنف: ایرک جورگینسن(Eric Jorgenson): ایک دلچسپ کتاب ہے جس میں ایرک جورگینسن کا دعویٰ ہے کہ یہ دولت اور خوشحالی کے متعلق رہنمائی کرتی ہے ۔ مشہور امریکی انٹرپرینیور نول روی کانت کے کاروباری تجربات ، مشاہدات اور ان کے مشوروں پر مبنی یہ کتاب نوجوانوں کو ضرور پڑھنی چاہئے۔ امیزون پر یہ مختلف فارمیٹ میں  دستیاب ہے۔ 

X کتاب کا نام : ڈُو اِٹ ٹوڈے(Do It Today)۔مصنف: داریئس فورؤکس(Darius Foroux): اس کتاب کے مصنف داریئس فورؤکس ہیں۔ اگر آپ ٹال مٹول اور تاخیر کے رویہ سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور نتیجہ خیز کام انجام دینا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ’امیزون ڈاٹ اِن ‘ پر اس۱۷۱؍صفحات کی ضخامت والی کتاب کے پیپر بیک ایڈیشن کی قیمت۱۲۷؍روپےا ور کنڈل ایڈیشن کی قیمت۴۹؍ روپے ہے۔ 
5/10

کتاب کا نام : ڈُو اِٹ ٹوڈے(Do It Today)۔مصنف: داریئس فورؤکس(Darius Foroux): اس کتاب کے مصنف داریئس فورؤکس ہیں۔ اگر آپ ٹال مٹول اور تاخیر کے رویہ سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور نتیجہ خیز کام انجام دینا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ’امیزون ڈاٹ اِن ‘ پر اس۱۷۱؍صفحات کی ضخامت والی کتاب کے پیپر بیک ایڈیشن کی قیمت۱۲۷؍روپےا ور کنڈل ایڈیشن کی قیمت۴۹؍ روپے ہے۔ 

X کتاب کا نام : دی پاور آف ہیبٹ(The Power of Habit)۔مصنف: چارلز ڈُوہِگ(Charles Duhigg): چارلز ڈُوہِگ نیویارک ٹائمز کے سابق بزنس رپورٹر اور نیویارکر میگزین کے قلمکار ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے عادت کو موضوع بنایا ہے۔ عادت کس طرح  انسانی دماغ میں ہوتی ہے اور اسےکس طرح بدلا جاسکتاہے یہ انہوں نے بخوبی بتایا ہے۔ اس کتاب کا انگریزی -ہندی ورژن امیزون اور فلپ کارٹ پر موجود ہے۔ 
6/10

کتاب کا نام : دی پاور آف ہیبٹ(The Power of Habit)۔مصنف: چارلز ڈُوہِگ(Charles Duhigg): چارلز ڈُوہِگ نیویارک ٹائمز کے سابق بزنس رپورٹر اور نیویارکر میگزین کے قلمکار ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے عادت کو موضوع بنایا ہے۔ عادت کس طرح  انسانی دماغ میں ہوتی ہے اور اسےکس طرح بدلا جاسکتاہے یہ انہوں نے بخوبی بتایا ہے۔ اس کتاب کا انگریزی -ہندی ورژن امیزون اور فلپ کارٹ پر موجود ہے۔ 

X کتاب کا نام: دی پاور آف پازیٹیو تھنکنگ(The Power of Positive Thinking)۔ مصنف: نارمن ونسنٹ پیل(Norman Vincent Peale): یہ کتاب بھی پڑھنے لائق ہے۔ خود پر بھروسہ کیا کرشمہ دکھاتا ہے؟ دماغ آپ کو کتنا طاقتور بناسکتا ہے؟  خود کو مسلسل توانا کیسے رکھیں؟  اپنی خوشیاں خود کیسے تلاش کریں؟ غصہ کیوں چھوڑیں؟ہار کو نہ ماننے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے؟ اسی طرح کے اہم سوالوں کے جوابات اس کتاب میں دلچسپ انداز میں بیان کئے گئےہیں۔
7/10

کتاب کا نام: دی پاور آف پازیٹیو تھنکنگ(The Power of Positive Thinking)۔ مصنف: نارمن ونسنٹ پیل(Norman Vincent Peale): یہ کتاب بھی پڑھنے لائق ہے۔ خود پر بھروسہ کیا کرشمہ دکھاتا ہے؟ دماغ آپ کو کتنا طاقتور بناسکتا ہے؟  خود کو مسلسل توانا کیسے رکھیں؟  اپنی خوشیاں خود کیسے تلاش کریں؟ غصہ کیوں چھوڑیں؟ہار کو نہ ماننے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے؟ اسی طرح کے اہم سوالوں کے جوابات اس کتاب میں دلچسپ انداز میں بیان کئے گئےہیں۔

X کتاب کا نام: دی لاز آف ہیومن نیچر( The Laws of Human Nature)۔ مصنف: رابرٹ گرین ( Robert Greene): ’دی لاز آف ہیومن نیچر‘انسانی مزاج و فطرت کے موضوع پر ایک عمدہ کتاب ہے ۔ نفسیات اور فلسفہ پر خاصی تحقیق و مطالعے کی بنیاد پر رابرٹ نے ۱۸؍ انسانی فطرت کے اصولوں کو اس کتاب میں بیان کیا ہے ۔ نیز ان کی وضاحت و تشریح مع مثالوں کے ساتھ پیش کی ہے جو قاری کی ذہنی و نفسیاتی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
8/10

کتاب کا نام: دی لاز آف ہیومن نیچر( The Laws of Human Nature)۔ مصنف: رابرٹ گرین ( Robert Greene): ’دی لاز آف ہیومن نیچر‘انسانی مزاج و فطرت کے موضوع پر ایک عمدہ کتاب ہے ۔ نفسیات اور فلسفہ پر خاصی تحقیق و مطالعے کی بنیاد پر رابرٹ نے ۱۸؍ انسانی فطرت کے اصولوں کو اس کتاب میں بیان کیا ہے ۔ نیز ان کی وضاحت و تشریح مع مثالوں کے ساتھ پیش کی ہے جو قاری کی ذہنی و نفسیاتی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

X کتاب کا نام: ہاؤ ٹو ٹاک ٹو اینی ون(How to Talk to Anyone)۔ مصنف: لائل لاؤنڈس(Leil Lowndes): امریکی کمیونی کیشن ایکسپرٹ اور مشہور مصنفہ لائل لاؤنڈس کی یہ کتاب’ہاؤ ٹو ٹاک ٹو اینی ون‘ نوجوانوں کو ضرور پڑھنی چاہئے۔ اس میںکامیابی کیلئے ۹۲؍ کارگر نسخے پیش کئے گئے ہیں۔ جس کے ذریعہ قابل مصنفہ نے بتایا ہے کہ ہم کس طرح اپنے انداز گفتگو کو بہتر کرکے مقبول بن سکتے ہیں اور اس کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ کامیابی بٹورسکتے ہیں۔ یہ کتاب امیزون پر دستیاب ہے۔
9/10

کتاب کا نام: ہاؤ ٹو ٹاک ٹو اینی ون(How to Talk to Anyone)۔ مصنف: لائل لاؤنڈس(Leil Lowndes): امریکی کمیونی کیشن ایکسپرٹ اور مشہور مصنفہ لائل لاؤنڈس کی یہ کتاب’ہاؤ ٹو ٹاک ٹو اینی ون‘ نوجوانوں کو ضرور پڑھنی چاہئے۔ اس میںکامیابی کیلئے ۹۲؍ کارگر نسخے پیش کئے گئے ہیں۔ جس کے ذریعہ قابل مصنفہ نے بتایا ہے کہ ہم کس طرح اپنے انداز گفتگو کو بہتر کرکے مقبول بن سکتے ہیں اور اس کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ کامیابی بٹورسکتے ہیں۔ یہ کتاب امیزون پر دستیاب ہے۔

X کتاب کا نام: ہنڈریڈ کوٹس دیٹ وِل چینج یور لائف(Hundred Quotes That Will Change Your Life): انگریزی زبان میں شائع شدہ یہ کتاب ۱۰۰؍ اقوال کا مجموعہ ہے۔ جس میں مشہور و کامیاب افراد کے حکمت و دانائی پر مبنی خیالات شامل اشاعت ہیں۔ یہ اقوال، قاری کو ترغیب و تحریک دیتے ہیں۔۱۰۶؍ صفحات کی ضخامت والی یہ کتاب امیزون پر موجود ہے۔ یہاں اس کے پیپر بیک ایڈیشن کی قیمت ۱۴۹؍روپے اور کنڈل ایڈیشن کی قیمت ۹۹؍روپے ہے۔ 
10/10

کتاب کا نام: ہنڈریڈ کوٹس دیٹ وِل چینج یور لائف(Hundred Quotes That Will Change Your Life): انگریزی زبان میں شائع شدہ یہ کتاب ۱۰۰؍ اقوال کا مجموعہ ہے۔ جس میں مشہور و کامیاب افراد کے حکمت و دانائی پر مبنی خیالات شامل اشاعت ہیں۔ یہ اقوال، قاری کو ترغیب و تحریک دیتے ہیں۔۱۰۶؍ صفحات کی ضخامت والی یہ کتاب امیزون پر موجود ہے۔ یہاں اس کے پیپر بیک ایڈیشن کی قیمت ۱۴۹؍روپے اور کنڈل ایڈیشن کی قیمت ۹۹؍روپے ہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK