Inquilab Logo

طلبہ کیلئے طلبہ کی جانب سے پڑھائی کرنے کے ۱۳؍ آزمودہ نسخے!

Updated: Feb 2, 2024, 3:59 PM IST | Tamanna Khan

امتحانات میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے متعلق اکثر طلبہ کا خیال ہے کہ ان کا دماغ تیز ہونا چاہئے۔ ہمیشہ ایسا ہو، یہ ضروری نہیں ہے۔ ایسے طلبہ جو اپنی جماعتوں میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہیں، انہوں نے چند سادہ عادتوں کو اپنی کامیابی کا راز بتایا ہے۔ طالب علمی کے دور میں بیشتر طلبہ ان عادتوں کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا دماغ تیز نہیں ہے اور وہ نمایاں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ یہ درست نہیں ہے۔ ذیل میں چند غیر ملکی طلبہ نے انتہائی آسان عادتوں کو اپنا کر نمایاں کامیابی پانے کا راز بتایا ہے:تصویر : آئی این این

X (۱) ترجیحات پر نظر:اکثر طلبہ یہی نہیں سمجھ پاتے کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ سب سے پہلے یہ جان لیجئے کہ بطور طالب علم آپ کی ترجیح پڑھائی ہونی چاہئے۔ اس کے بعد وہ سارے کام آنے چاہئیں جنہیں آپ دوران امتحان آسانی سے ترک کرسکتے ہیں، مثلاً اسمارٹ فون اور ٹی وی وغیرہ۔ جس دن آپ نے اپنے آپ کو پڑھائی کیلئے وقف کردیا، اس دن آپ سمجھ جائیں گے کہ دیگر تمام چیزیں صرف ذہنی انتشار کی وجوہات ہیں۔کلوڈے اولنی، ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی
1/13

(۱) ترجیحات پر نظر:اکثر طلبہ یہی نہیں سمجھ پاتے کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ سب سے پہلے یہ جان لیجئے کہ بطور طالب علم آپ کی ترجیح پڑھائی ہونی چاہئے۔ اس کے بعد وہ سارے کام آنے چاہئیں جنہیں آپ دوران امتحان آسانی سے ترک کرسکتے ہیں، مثلاً اسمارٹ فون اور ٹی وی وغیرہ۔ جس دن آپ نے اپنے آپ کو پڑھائی کیلئے وقف کردیا، اس دن آپ سمجھ جائیں گے کہ دیگر تمام چیزیں صرف ذہنی انتشار کی وجوہات ہیں۔کلوڈے اولنی، ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی

X (۲) پڑھائی؛ کہیں بھی، کبھی بھی: اسکول اور کالج کے علاوہ دن بھر میں ایسے مواقع کئی مرتبہ آتے ہوں گے جب آپ پڑھائی کرسکتے ہوں، مثلاً سفر کے دوران یا کھانے پینے کے وقت۔ یہ وقت آپ کو ضائع نہیں کرنا بلکہ چند اصطلاحات وغیرہ کو ذہن نشین کرنا چاہئے۔ جب آپ کو لگتا ہو کہ وقت یونہی ضائع ہورہا ہے، تبھی اپنی بیاض نکال لیجئے۔ ریاضی کے فارمولے اپنے ذہن میں دہراتے رہئے۔ دوری جدول کو ذہن نشین کرلیجئے۔اِیان میکرے، مڈل بیری کالج 
2/13

(۲) پڑھائی؛ کہیں بھی، کبھی بھی: اسکول اور کالج کے علاوہ دن بھر میں ایسے مواقع کئی مرتبہ آتے ہوں گے جب آپ پڑھائی کرسکتے ہوں، مثلاً سفر کے دوران یا کھانے پینے کے وقت۔ یہ وقت آپ کو ضائع نہیں کرنا بلکہ چند اصطلاحات وغیرہ کو ذہن نشین کرنا چاہئے۔ جب آپ کو لگتا ہو کہ وقت یونہی ضائع ہورہا ہے، تبھی اپنی بیاض نکال لیجئے۔ ریاضی کے فارمولے اپنے ذہن میں دہراتے رہئے۔ دوری جدول کو ذہن نشین کرلیجئے۔اِیان میکرے، مڈل بیری کالج 

X (۳) منظم ہونا اہم: ہر طالب علم میں یہ عادت ہونا چاہئے۔ زندگی میں ایسے مواقع بہت کم آنے چاہئیں جب آپ کو کوئی چیز تلاش کرنے کیلئے ڈھیر سارا وقت ضائع کرنا پڑے۔ اس لئے اپنی کتابیں، بیاضیں اور اسٹیشنری وغیرہ ایسی جگہوں پر رکھیں جہاں سے آپ کو یہ اشیاء آسانی سے مل جائیں۔ طالب علمی کے زمانے میں سب سے اہم وقت ہوتا ہے۔ اس لئے وقت کو ضائع کرنے سے بچیں۔منظم ہو کر وقت بچانا ممکن ہے۔فرینک اسٹالن، سولوے لائف لانگ لرننگ
3/13

(۳) منظم ہونا اہم: ہر طالب علم میں یہ عادت ہونا چاہئے۔ زندگی میں ایسے مواقع بہت کم آنے چاہئیں جب آپ کو کوئی چیز تلاش کرنے کیلئے ڈھیر سارا وقت ضائع کرنا پڑے۔ اس لئے اپنی کتابیں، بیاضیں اور اسٹیشنری وغیرہ ایسی جگہوں پر رکھیں جہاں سے آپ کو یہ اشیاء آسانی سے مل جائیں۔ طالب علمی کے زمانے میں سب سے اہم وقت ہوتا ہے۔ اس لئے وقت کو ضائع کرنے سے بچیں۔منظم ہو کر وقت بچانا ممکن ہے۔فرینک اسٹالن، سولوے لائف لانگ لرننگ

X (۴)تیزی سے مطالعہ: کسی بھی سبق کو تیزی مگر دھیان سے پڑھنے کی تکنیک اپنا کر کم وقت میں نصاب مکمل کیا جاسکتا ہے۔ چھٹیوں میں اس کی مشق ممکن ہے۔ کوئی بھی کہانی یا سبق تیزی سے پڑھتے اور اہم نکات کو ذہن نشین کرتے جایئے۔ پھر اپنے کسی دوست یا گھر کے کسی فرد کو اس کا خلاصہ سنایئے۔ اس طرح آپ کا ذہن تیزی سے کام کرنے لگے گا اور آپ کم وقت میں زیادہ معلومات ذہن نشین کرسکیں گے۔کرسٹوفر کیمبیل،مورے ہائی اسکول
4/13

(۴)تیزی سے مطالعہ: کسی بھی سبق کو تیزی مگر دھیان سے پڑھنے کی تکنیک اپنا کر کم وقت میں نصاب مکمل کیا جاسکتا ہے۔ چھٹیوں میں اس کی مشق ممکن ہے۔ کوئی بھی کہانی یا سبق تیزی سے پڑھتے اور اہم نکات کو ذہن نشین کرتے جایئے۔ پھر اپنے کسی دوست یا گھر کے کسی فرد کو اس کا خلاصہ سنایئے۔ اس طرح آپ کا ذہن تیزی سے کام کرنے لگے گا اور آپ کم وقت میں زیادہ معلومات ذہن نشین کرسکیں گے۔کرسٹوفر کیمبیل،مورے ہائی اسکول

X (۵) سو‘جھ بو‘جھ سے وقت کا استعمال: قدیم رومی کوئی بھی پروجیکٹ یا کام شروع کرنے سے پہلے وقت طے کرتے تھے کہ کتنی دیر میں یہ کام مکمل ہوگا۔ کام کی نوعیت اور وقت کے مطابق ’’اسٹیپ بائے اسٹیپ‘‘ طے کیا جاتا تھا کہ پہلے کون سے کام انجام دیئے جائیں گے۔ ’’ٹائم لائن‘‘ پر کام کرنا اسمارٹ ورک ہے۔ طلبہ کیلئے وقت اہم ترین چیزوں میں سے ہے اس لئے کوئی بھی کام ٹائم لان کے مطابق کریں۔ ٹائم مینجمنٹ میں آسانی ہوگی۔کرسٹی اینڈرسن، لائے مین ہائی اسکول
5/13

(۵) سو‘جھ بو‘جھ سے وقت کا استعمال: قدیم رومی کوئی بھی پروجیکٹ یا کام شروع کرنے سے پہلے وقت طے کرتے تھے کہ کتنی دیر میں یہ کام مکمل ہوگا۔ کام کی نوعیت اور وقت کے مطابق ’’اسٹیپ بائے اسٹیپ‘‘ طے کیا جاتا تھا کہ پہلے کون سے کام انجام دیئے جائیں گے۔ ’’ٹائم لائن‘‘ پر کام کرنا اسمارٹ ورک ہے۔ طلبہ کیلئے وقت اہم ترین چیزوں میں سے ہے اس لئے کوئی بھی کام ٹائم لان کے مطابق کریں۔ ٹائم مینجمنٹ میں آسانی ہوگی۔کرسٹی اینڈرسن، لائے مین ہائی اسکول

X (۶) نصاب کی تقسیم: وقت اور دنوں کی مناسبت سے نصاب تقسیم کرلیجئے۔ ٹائم ٹیبل بنایئے اور پھر اس پر سختی سے عمل کیجئے۔ کاموں کو وقت کی مناسبت سے تقسیم کرلینا، کام کو آسان بنادیتا ہے۔ ہر طالب علم یہ نسخہ آزمائے۔ بیشتر طلبہ نے ۲۵؍ منٹ کی تکنیک بھی آزمائی ہے، یعنی ۲۵؍ منٹ پڑھائی، اس کے بعد ۱۰؍ منٹ کا وقفہ۔ اگر ثابت قدمی سے کی جائے تو امتحان کے دنوں میں یہ تکنیک کافی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ عمر یمانی، الکوثر انٹرنیشنل اسکول، جدہ
6/13

(۶) نصاب کی تقسیم: وقت اور دنوں کی مناسبت سے نصاب تقسیم کرلیجئے۔ ٹائم ٹیبل بنایئے اور پھر اس پر سختی سے عمل کیجئے۔ کاموں کو وقت کی مناسبت سے تقسیم کرلینا، کام کو آسان بنادیتا ہے۔ ہر طالب علم یہ نسخہ آزمائے۔ بیشتر طلبہ نے ۲۵؍ منٹ کی تکنیک بھی آزمائی ہے، یعنی ۲۵؍ منٹ پڑھائی، اس کے بعد ۱۰؍ منٹ کا وقفہ۔ اگر ثابت قدمی سے کی جائے تو امتحان کے دنوں میں یہ تکنیک کافی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ عمر یمانی، الکوثر انٹرنیشنل اسکول، جدہ

X (۷) نوٹس اور ان کا استعمال: کلاس میں جب اساتذہ پڑھائیں اور سیلف اسٹڈی کے دوران ضروری ہے کہ طلبہ نوٹس بنائیں۔ یعنی کانسپٹ کو آسان زبان میں لکھ لیں۔ امتحان کے دنوں میں یہ نوٹس کافی کام آتے ہیں۔ یہی نہیں، اپنے بنائے گئے نوٹس آسانی سے ذہن نشین ہوجاتے ہیں۔ اگر کلاس کے دوران پورا سال نوٹس بنائے جائیں تو متعدد کانسپٹ ذہن میں رہتے ہیں ۔ علاوہ ازیں، اعادہ کے وقت یہ کافی کارآمد ہوتے ہیں۔ ڈیوڈ سیری، ہالی کراس ہائی اسکول
7/13

(۷) نوٹس اور ان کا استعمال: کلاس میں جب اساتذہ پڑھائیں اور سیلف اسٹڈی کے دوران ضروری ہے کہ طلبہ نوٹس بنائیں۔ یعنی کانسپٹ کو آسان زبان میں لکھ لیں۔ امتحان کے دنوں میں یہ نوٹس کافی کام آتے ہیں۔ یہی نہیں، اپنے بنائے گئے نوٹس آسانی سے ذہن نشین ہوجاتے ہیں۔ اگر کلاس کے دوران پورا سال نوٹس بنائے جائیں تو متعدد کانسپٹ ذہن میں رہتے ہیں ۔ علاوہ ازیں، اعادہ کے وقت یہ کافی کارآمد ہوتے ہیں۔ ڈیوڈ سیری، ہالی کراس ہائی اسکول

X (۸) پرچے میں صفائی: اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے کا ایک آسان نسخہ ہے، صفائی سے پرچے لکھنا۔ یعنی جوابات کو کاٹے یا ہر طرف رف ورک کئے بغیر۔ کوشش کیجئے کہ آپ کے پرچے میں ’’کٹ‘‘ کا نشان بالکل نہ ہو۔ علاوہ ازیں، سائنس اور ریاضی کے پرچے کیلئے اگر رف ورک کرنا ہو تو جوابی پرچے کا کوئی ایک صفحہ اس کیلئے مختص کرلیجئے اور پورا رف ورک وہیں کیجئے۔ اگزامنر کو صاف ستھرے پرچے پسند آتے ہیں۔میٹ ڈی سوزا، کولمبیا ہائی اسکول
8/13

(۸) پرچے میں صفائی: اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے کا ایک آسان نسخہ ہے، صفائی سے پرچے لکھنا۔ یعنی جوابات کو کاٹے یا ہر طرف رف ورک کئے بغیر۔ کوشش کیجئے کہ آپ کے پرچے میں ’’کٹ‘‘ کا نشان بالکل نہ ہو۔ علاوہ ازیں، سائنس اور ریاضی کے پرچے کیلئے اگر رف ورک کرنا ہو تو جوابی پرچے کا کوئی ایک صفحہ اس کیلئے مختص کرلیجئے اور پورا رف ورک وہیں کیجئے۔ اگزامنر کو صاف ستھرے پرچے پسند آتے ہیں۔میٹ ڈی سوزا، کولمبیا ہائی اسکول

X (۹) سوال پوچھئے: مجھے اکثر سمجھ میں نہیں آتا کہ جب اساتذہ کلاس میں کوئی سبق سمجھاتے ہیں تو طلبہ ان سے سوالات کیوں نہیں پوچھتے؟ مَیں کلاس میں فعال رہتا ہوں اور کتنا ہی چھوٹا سوال کیوں نہ ہو، اگر مجھے نہیں سمجھ میں آرہا ہے تو میں اسی وقت یا کلاس کے آخر میں اساتذہ سے سوال پوچھ لیتا ہوں۔ تمام طلبہ سے یہی گزارش ہے کہ وہ کچھ نہ سمجھ آنے کی صورت میں اساتذہ سے سوالات پوچھیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔پال میلنڈورس، یونیورسٹی آف نیو میکسیکو
9/13

(۹) سوال پوچھئے: مجھے اکثر سمجھ میں نہیں آتا کہ جب اساتذہ کلاس میں کوئی سبق سمجھاتے ہیں تو طلبہ ان سے سوالات کیوں نہیں پوچھتے؟ مَیں کلاس میں فعال رہتا ہوں اور کتنا ہی چھوٹا سوال کیوں نہ ہو، اگر مجھے نہیں سمجھ میں آرہا ہے تو میں اسی وقت یا کلاس کے آخر میں اساتذہ سے سوال پوچھ لیتا ہوں۔ تمام طلبہ سے یہی گزارش ہے کہ وہ کچھ نہ سمجھ آنے کی صورت میں اساتذہ سے سوالات پوچھیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔پال میلنڈورس، یونیورسٹی آف نیو میکسیکو

X (۱۰) اسٹڈی کمیونٹی: اسٹڈی گروپ یا اسٹڈی کمیونٹی، اسی لئے بنائی جاتی ہیں کہ ایک ہی طالب علم پر بہت زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ پڑھائی کے اس طریقے میں کئی آسانیاں ہیں، مثلاً، کسی مضمون کو اسباق کے لحاظ سے، یا، مضامین ہی کو گروپ کے تمام طلبہ میں تقسیم کرلیجئے۔ جس مضمون یا سبق میں کوئی طالب علم اچھا ہے، اسے وہی ذمہ داری سونپی جائے اور پھر وہ طالب علم گروپ کے ہر طالب علم مخصوص سبق یا مضمون سمجھائے۔اُری ٹریسمین، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا
10/13

(۱۰) اسٹڈی کمیونٹی: اسٹڈی گروپ یا اسٹڈی کمیونٹی، اسی لئے بنائی جاتی ہیں کہ ایک ہی طالب علم پر بہت زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ پڑھائی کے اس طریقے میں کئی آسانیاں ہیں، مثلاً، کسی مضمون کو اسباق کے لحاظ سے، یا، مضامین ہی کو گروپ کے تمام طلبہ میں تقسیم کرلیجئے۔ جس مضمون یا سبق میں کوئی طالب علم اچھا ہے، اسے وہی ذمہ داری سونپی جائے اور پھر وہ طالب علم گروپ کے ہر طالب علم مخصوص سبق یا مضمون سمجھائے۔اُری ٹریسمین، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا

X (۱۱) امتحان کی مشق: امتحان میں شریک ہونے سے پہلے امتحان کی مشق ضروری ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہی ہے کہ گزشتہ برسوں کے پرچے بالکل اسی ماحول میں حل کئے جائیں جیسے آپ امتحان گاہ میں کرتے ہیں۔ مقررہ وقت میں پرچہ حل کیجئے۔ اپنے کسی دوست، گھر کے بڑے یا ازخود پرچہ چیک کیجئے اور مارکس دیجئے۔ اس طرح آپ کی امتحان کی تیاری ہوگی اور آپ نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ڈومینکا رومن، فیئرمونٹ سینئر ہائی اسکول
11/13

(۱۱) امتحان کی مشق: امتحان میں شریک ہونے سے پہلے امتحان کی مشق ضروری ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہی ہے کہ گزشتہ برسوں کے پرچے بالکل اسی ماحول میں حل کئے جائیں جیسے آپ امتحان گاہ میں کرتے ہیں۔ مقررہ وقت میں پرچہ حل کیجئے۔ اپنے کسی دوست، گھر کے بڑے یا ازخود پرچہ چیک کیجئے اور مارکس دیجئے۔ اس طرح آپ کی امتحان کی تیاری ہوگی اور آپ نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ڈومینکا رومن، فیئرمونٹ سینئر ہائی اسکول

X (۱۲) ایک قدم آگے: اگر ٹیچر ریاضی کے ۵؍ سوال حل کروائیں اور ۵؍ سوال ہوم ورک دیں تو ضروری نہیں ہے کہ آپ ۵؍ ہی سوال حل کریں۔ آپ ۸؍ سوال حل کیجئے۔ اگر تاریخ کے ٹیچر ۸؍ صفحات پڑھنے کیلئے کہیں تو ۱۲؍ صفحات پڑھئے۔ وہ طلبہ دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں جو جتنا کہا جائے، اس سے زیادہ کرتے ہیں۔ وہ کمرۂ جماعت میں نمایاں ہوتے ہیں لہٰذا تعلیمی سال کے آغاز ہی سے اس جانب توجہ دیں۔کرسٹی اینڈرسن، آکسفورڈ یونیورسٹی
12/13

(۱۲) ایک قدم آگے: اگر ٹیچر ریاضی کے ۵؍ سوال حل کروائیں اور ۵؍ سوال ہوم ورک دیں تو ضروری نہیں ہے کہ آپ ۵؍ ہی سوال حل کریں۔ آپ ۸؍ سوال حل کیجئے۔ اگر تاریخ کے ٹیچر ۸؍ صفحات پڑھنے کیلئے کہیں تو ۱۲؍ صفحات پڑھئے۔ وہ طلبہ دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں جو جتنا کہا جائے، اس سے زیادہ کرتے ہیں۔ وہ کمرۂ جماعت میں نمایاں ہوتے ہیں لہٰذا تعلیمی سال کے آغاز ہی سے اس جانب توجہ دیں۔کرسٹی اینڈرسن، آکسفورڈ یونیورسٹی

X (۱۳) اسمارٹ گولز:S=Specific, M=Measureable, A=Achievable, R=Realistic, T=Timely ایسا ہدف طے کریں، جو ’’اسمارٹ‘‘ ہو۔ اس طرح آپ کام کا آغاز پوری توانائی سے کرپائیں گے اور اسے وقت پر مکمل کرسکیں گے۔ ایسا ہدف بالکل نہ طے کریں جسے آپ حاصل نہیں کرسکتے۔ بطور طالب علم آپ کا ہدف پڑھائی اور کریئر کے اطراف ہونا چاہئے۔میکائیل زرگر، انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ اسکول
13/13

(۱۳) اسمارٹ گولز:S=Specific, M=Measureable, A=Achievable, R=Realistic, T=Timely ایسا ہدف طے کریں، جو ’’اسمارٹ‘‘ ہو۔ اس طرح آپ کام کا آغاز پوری توانائی سے کرپائیں گے اور اسے وقت پر مکمل کرسکیں گے۔ ایسا ہدف بالکل نہ طے کریں جسے آپ حاصل نہیں کرسکتے۔ بطور طالب علم آپ کا ہدف پڑھائی اور کریئر کے اطراف ہونا چاہئے۔میکائیل زرگر، انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ اسکول

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK