Inquilab Logo Happiest Places to Work

فائبر سے بھر پور ۵؍ غذائیں اور ان کے فوائد

Updated: June 05, 2026, 4:36 PM IST | Mumbai

فائبر، جسے غذائی ریشہ بھی کہا جاتا ہے، انسانی جسم کیلئے نہایت اہم جزو ہے جو ہاضمے کی بہتری سے لے کر وزن میں کمی، بلڈ شوگر کنٹرول اور کئی بیماریوں سے تحفظ تک متعدد فوائد فراہم کرتا ہے۔

Fiber regulates bowel movements. Photo: INN
فائبرآنتوں کی حرکت منظم رکھتا ہے۔ تصویر: آئی این این

فائبر، جسے غذائی ریشہ بھی کہا جاتا ہے، انسانی جسم کیلئے نہایت اہم جزو ہے جو ہاضمے کی بہتری سے لے کر وزن میں کمی، بلڈ شوگر کنٹرول اور کئی بیماریوں سے تحفظ تک متعدد فوائد فراہم کرتا ہے۔ پڑھئے فائبر سے بھر پور ۵؍ غذاؤں کے متعلق: 
اوٹس: یہ فائبر سے بھرپور غذا ہے جو نظام ہضم بہتر بناتی ہے۔ اس کے استعمال سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 
سیب: اس میں موجود حل پذیر فائبر آنتوں کی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنےمیں بھی معاون ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شملہ مرچ قدرتی توانائی اور تازگی فراہم کرتی ہے

دالیں: یہ فائبر اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں جو نظامِ ہاضم کو مضبوط بناتی ہیں۔ 
چنے: چنے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور معدے کو صحتمند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بھوک کو کم کرتے ہیں۔ 
ناشپاتی: اس میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK