Inquilab Logo Happiest Places to Work

بینک آف انڈیا میں آفیسر بھرتی، گریجویٹس/ سی اے/ آئی سی اے ڈبلیو درخواست کے اہل

Updated: July 01, 2026, 3:17 PM IST | Mumbai

سرکاری بینک میں آفیسر بننے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بہترین موقع سامنے آیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سرکاری بینک میں آفیسر بننے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بہترین موقع سامنے آیا ہے۔ بینک آف انڈیا نے ’جی بی او  اسٹریم‘ کے تحت ’کریڈٹ آفیسرز‘ کی ۷۷۹؍اسامیوں کیلئے پربھرتی کا اعلان کیا ہے۔اس بھرتی کا تفصیلی نوٹیفکیشن بینک کی  ویب سائٹ bankofindia.bank.inپر جاری کر دیا گیا ہے۔ جو امیدوار طویل عرصے سے سرکاری بینک میں ملازمت کی تیاری کر رہے ہیں، ان کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ اگر درخواست گزاروں کی تعداد کم رہی اور تحریری امتحان منعقد نہ کیا گیا تو امیدواروں کا انتخاب براہِ راست انٹرویوکی بنیاد پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

موقع کیا ہے؟:بینک آف انڈیا نے یہ بھرتی کریڈٹ آفیسر (جی بی او اسٹریم )کے ۳؍ اسکیل کے لئے نکالی ہے:

MMGS-II، MMGS-III، SMGS-IV

ان زمروں میں مجموعی طور پر۷۷۹؍ اسامیاں پُر کی جائیں گی۔

کون درخواست دے سکتا ہے؟:

کریڈٹ آفیسر (MMGS-II): کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کم از کم۶۰؍ فیصد نمبروں کے ساتھ گریجویشن۔سی اے، سی ایم اے -آئی سی ڈبلیو اے، یا سی ایف اے کی ڈگری بھی قابل قبول ہے۔  بطور آفیسر کم از کم۳؍ سال کا متعلقہ تجربہ۔عمر ۲۵؍ سے۳۲؍سال کے درمیان ہو۔

کریڈٹ آفیسر (MMGS-III): گریجویشن میں ۶۰؍فیصد نمبرات۔ کم از کم۵؍ سال کا پوسٹ کوالی فکیشن تجربہ۔  ان میں سے۳؍ سال  کا تجربہ MSME کریڈٹ، کمرشل کریڈٹ، پروجیکٹ کریڈٹ، پروجیکٹ فنانس، مڈ/لارج کریڈٹ یا کسی شیڈولڈ کمرشل بینک، مالیاتی ادارے یا این بی ایف سی  میں ہونا ضروری ہے۔عمر ۲۸؍ سے ۳۸؍سال کے درمیان ہو۔ 

کریڈٹ آفیسر (SMGS-IV):گریجویشن میں۶۰؍ فیصد نمبرات۔ کم از کم۷؍سال پوسٹ کوالی فکیشن تجربہ۔  مطلوبہ تجربے کے ساتھ سی اے، سی ایم اے آئی سی ڈبلیو اے، یا سی ایف اے رکھنے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمر۳۲؍ سے۴۵؍سال۔

 انتخاب کا طریقۂ کار:بینک آف انڈیا درخواست گزاروں کی تعداد کے مطابق آن لائن تحریری امتحان یاپرسنل انٹرویو کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ، اسناد اور تجربے کی بنیاد پر ابتدائی شارٹ لسٹنگ کی جائے گی۔

خیال رہےکہ عمر کی حد۲۵؍ سے۴۵؍سال (عہدے کے مطابق)۔تنخواہ۶۴؍ہزار سے ایک لاکھ ۲۰؍ہزار روپے کے درمیان (سرکاری پے اسکیل ) کے مطابق ہوگی۔

 درخواست فیس: ایس سی ، ایس ٹی ، پی ڈبلیو ڈی امیدوار کیلئے ۱۷۵؍ روپے، جنرل ، اوبی سی امیدوار کیلئے ۸۵۰؍ روپے۔ 

اس بھرتی سے متعلق مزید معلومات کے لیے امیدوار بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

bankofindia.bank.in

۲۰؍جولائی ۲۰۲۶ء آن لائن درخواست کی آخری تاریخ

ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کی ملازمتوں کا موقع

ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ(آرآربی)نے دسویں پاس اور انجینئرنگ گریجویٹ امیدواروں کیلئے ٹیکنیشین کی ۶؍ہزار۵۵۷؍اسامیوں پر بھرتی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ٹیکنیشین گریڈ ون اور ٹیکنیشین گریڈ تھری کے عہدوں کیلئے درخواستوں کا عمل۲۹؍ جولائی۲۰۲۶ءجاری رہے گا۔امیدوار کا دسویں جماعت پاس ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ عہدوں کے لیے امیدوار کے پاس انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری بھی ہونی چاہیے۔مکمل تفصیلات کیلئے نوٹیفکیشن دیکھیں ۔ امیدواروں کا انتخاب امتحان کے ذریعہ ہوگا، جس میں جنرل اویئرنیس، جنرل انٹیلی جنس اور ریزننگ، کمپیوٹر، ریاضی، کے متعلق سوالات ہوں گے۔ ویب سائٹ: www.rrbapply.gov.in

رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر کی ملازمتیں

ملک کے معروف تحقیقی اداروں میں شمار ہونے والے رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  نے نئی بھرتی مہم کے تحت فیکلٹی کے مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس بھرتی کے تحت پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسرکے عہدوں پر تقرری کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار ویب سائٹ www.rri.res.inپر جا کر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔اسسٹنٹ پروفیسر کا عہدہ ابتدائی فیکلٹی پوزیشن ہوگا، جبکہ اس سے اوپر اسوسی ایٹ پروفیسر اورپروفیسر کے عہدے ہیں۔اس بھرتی کی خاص بات یہ ہے کہ یو جی سی نیٹ یا سی ایس آئی آر نیٹ  پاس کرنا لازمی نہیں رکھا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن لنک:https://shorturl.at/U1YGz

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK