Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) سی بی ایس ای بورڈ (۲) یوپی بورڈ

Updated: October 14, 2023, 4:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

میں سی بی ایس ای بورڈ سے دسویں کلاس پاس کرچکا ہوں۔ اب میں ۱۱؍ ویں کلاس میں ایڈمیشن لینا چاہتا ہوں لیکن گھر کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ والدین مجھے سی بی ایس ای بورڈ انگلش میڈیم سے آگے پڑھا سکیں۔ میں اپنی پڑھائی بیچ میں چھوڑنا نہیں چاہتا اسلئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اب ۱۱؍ ویں اور ۱۲؍ ویں یوپی بورڈ سے کروں گا۔ کیا میرا فیصلہ صحیح  ہے؟اگر میں یوپی بورڈ سے ۱۱؍ ویں اور۱۲؍ ویں کرتا ہوں تو کیا  مستقبل میں مجھے کوئی پریشانی تو پیش نہیں آئے گی ؟یا پھر کسی کمپنی میں جاب کا انٹرویو دیتے وقت مجھ سے یہ سوال تو کیاجائے گا کہ میں نے بورڈ کیوں تبدیل کردیا؟
امان ،پتہ نہیں لکھا
جواب: آپ دسویں کے بعد گیارھویں بارھویں کسی بھی بورڈ سے کریں اس کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے لیکن ملک کے تمام بورڈز اہم ہیں اور ان کو ملکی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ آج کے اس جدید دور میں اہمیت کورس اور ادارے سے زیادہ آپ کے اپنے ہنر اور صلاحیت کی ہے۔ ایسے کئی طلبہ ہیں جو ملک کے بالکل معمولی سے اسکول اور کالجز میں تعلیم حاصل کرکے آئی آئی ٹیز ، این آئی ٹیز ، آئی آئی آئی ٹیز ، آئزر ، جے این یو ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ،آئی آئی ایس سی بنگلور ، آئی آئی ایمس ، این ایل یوز جیسے اداروں میں داخل ہو چکے ہیں۔ آپ اس بات سے زیادہ پریشان نہ ہوں کہ آپ نے سی بی ایس ای بورڈ سے تعلیم سے ترک کر کے یوپی بورڈ سے پڑھائی کر رہے ہیں ، آپ پڑھائی پر بھر پور توجہ دیں اور این سی ای آر ٹی کی کتابوں کا بھی مطالعہ کریں۔ سی بی ایس ای بورڈ کی کتابوں اور دیئے گئے عنوانات پر آن لائن ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ ان کا بھی استعمال کر سکتے ہیں اسی طرح فزکس والے ایپ کے ذریعے بہت ہی معمولی فیس پر آن لائن کوچنگ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK