Inquilab Logo Happiest Places to Work

موسم گرما کے۶؍ پھل جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں

Updated: May 16, 2025, 2:51 PM IST | Aliya Sayyed

موسم سرما میں ان ۶؍ پھلوں کا استعمال کرنے سے نہ صرف یہ کہ آپ کا بلڈ شوگر لیول کنٹرول رہے گا بلکہ پیاس کی شدت بھی کم ہوگی۔ تمام تصاویر : آئی این این

X جامن (jamun) جامن کو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے نہایت مفید پھل مانا جاتا ہے۔ اس میں موجود ’’جامبولین‘‘ انسولین کے اثر کو بڑھاتا ہے۔ روزانہ کچھ مقدار میں جامن کا استعمال کرنا بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
1/6

جامن (jamun) جامن کو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے نہایت مفید پھل مانا جاتا ہے۔ اس میں موجود ’’جامبولین‘‘ انسولین کے اثر کو بڑھاتا ہے۔ روزانہ کچھ مقدار میں جامن کا استعمال کرنا بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

X آڑو (peach)آڑو بھی موسم گرما کا ایک رسیلا پھل ہے جو فائبر اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ آڑو میں قدرتی مٹھاس کے باوجود اس کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ شوگر کو اچانک بڑھنے نہیں دیتا۔
2/6

آڑو (peach)آڑو بھی موسم گرما کا ایک رسیلا پھل ہے جو فائبر اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ آڑو میں قدرتی مٹھاس کے باوجود اس کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ شوگر کو اچانک بڑھنے نہیں دیتا۔

X بیریز(Berries) بیریز جیسے اسٹرابیری، بلیو بیری اور بلیک بیری ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسولین کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔
3/6

بیریز(Berries) بیریز جیسے اسٹرابیری، بلیو بیری اور بلیک بیری ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسولین کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔

X خربوزہ (Muskmelon)یہ ایک ایسا پھل ہے جس میںپانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، اس کا استعمال اعتدال سے کیا جانا چاہئے۔مناسب مقدار میں کھانے سے یہ بلڈ شوگر کی سطح پر منفی اثر نہیں ڈالتا اور توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔
4/6

خربوزہ (Muskmelon)یہ ایک ایسا پھل ہے جس میںپانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، اس کا استعمال اعتدال سے کیا جانا چاہئے۔مناسب مقدار میں کھانے سے یہ بلڈ شوگر کی سطح پر منفی اثر نہیں ڈالتا اور توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

X سیب (Apple)اگرچہ سیب سردیوں کا پھل ہے لیکن بعض علاقوں میں گرمیوں میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔ اس میں موجود ’’پیکٹن‘‘ آنتوں سے شوگر کے جذب کو سست کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔
5/6

سیب (Apple)اگرچہ سیب سردیوں کا پھل ہے لیکن بعض علاقوں میں گرمیوں میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔ اس میں موجود ’’پیکٹن‘‘ آنتوں سے شوگر کے جذب کو سست کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

X تربوز(Watermelon)تربوز گرمیوں کا ایک مقبول پھل ہے۔ اس کا گلیسیمک لوڈ (GL) اگر اعتدال میں کھایا جائے تو کم رہتا ہے یعنی شوگر میں اچانک بڑا اضافہ نہیں ہوتا۔اسے دن کے وقت کھانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
6/6

تربوز(Watermelon)تربوز گرمیوں کا ایک مقبول پھل ہے۔ اس کا گلیسیمک لوڈ (GL) اگر اعتدال میں کھایا جائے تو کم رہتا ہے یعنی شوگر میں اچانک بڑا اضافہ نہیں ہوتا۔اسے دن کے وقت کھانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK