Inquilab Logo Happiest Places to Work

صبح بیدار ہونے میں دشواری ہوتی ہے؟ اِن ۱۰؍ نسخوں پر عمل کریں

Updated: Jul 10, 2025, 2:35 PM IST | Tamanna Khan

اسکول کھل گئے۔ تعلیمی سال کے آغاز میں طلبہ کا جوش قابل دید ہوتا ہے مگر آہستہ آہستہ یہ کم اور پھر ختم ہوتا جاتا ہے۔ اہم سوال یہ ہے کہ ابتدائی دِنوں جیسا جوش سال بھر کیسے باقی رہے؟ اس کیلئے آپ کو ہر صبح فعال ہونا پڑے گا۔ اگر صبح کی شروعات اچھی ہو تو پورا دن اچھا گزرے گا۔ آپ جانتےہیں کہ اسکول دو شفٹ؛ صبح اور دوپہر، میں چلتے ہیں۔ دوپہر کے شفٹ کے طلبہ کو صبح میں ہونے والی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن صبح کے شفٹ والے طلبہ کو کئی مشکلات پیش آتی ہیں مگر یہ ایسی ہرگز نہیں ہیں کہ انہیں حل نہ کیا جاسکتاہو۔ اگر آپ کا اسکول صبح کا ہے اور آپ کو صبح بیدار ہونے میں دشواری ہوتی ہے، طبیعت بوجھل رہتی ہے، نیند کا غلبہ ہوتا ہے، چکر آنے جیسی کیفیت رہتی ہے یا تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہو تو آپ کو ان مسائل کو اپنے طور پر حل کرنا ہوگا۔ اس کیلئے آپ کو کوئی بڑا کام نہیں کرنا ہوگا بلکہ اپنا شیڈول تبدیل کرکے اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہی ڈسپلن ہے۔ اگر ڈسپلن نہ ہو تو مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھتی جاتی ہیں اور آپ ہمہ وقت اپنے کاموں میں الجھے ہوئے رہیں  گے۔ اس کیلئے بہتر ہے ان ۱۰؍ نسخوں پر عمل کریں۔ تصویر:آئی این این

X (۱) سونے جاگنے کا شیڈول طلبہ نوٹ کرلیں کہ اسکول جانے سے دو تا ڈھائی گھنٹے پہلے بیدار ہونا بہت ضروری ہے۔ عین وقت پر یا ۳۰؍ منٹ پہلے بیدار ہونے کی عادت ترک کردیں۔ اس سے صرف نقصان ہوتا ہے۔ آپ کا پورا دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ کی صبح کتنی فعال اور پیداواری تھی۔ جب آپ رات میں وقت پر سوئیں گے تو صبح وقت پر بیدار ہوسکیں گے۔ انسان کیلئے روزانہ ۸؍ گھنٹے سونا ضروری ہے۔ چنانچہ اگر آپ کا اسکول ۷؍ بجے کا ہے تو اس کیلئے آپ کو صبح ۵؍ بجے بیدار ہونا چاہئے  اور ۵؍ بجے اٹھنے کیلئے رات میں ۹؍ بجے سونا چاہئے۔ یہ شیڈول مشکل ہے مگر غیر ممالک کے طلبہ اس پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ 
1/10

(۱) سونے جاگنے کا شیڈول طلبہ نوٹ کرلیں کہ اسکول جانے سے دو تا ڈھائی گھنٹے پہلے بیدار ہونا بہت ضروری ہے۔ عین وقت پر یا ۳۰؍ منٹ پہلے بیدار ہونے کی عادت ترک کردیں۔ اس سے صرف نقصان ہوتا ہے۔ آپ کا پورا دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ کی صبح کتنی فعال اور پیداواری تھی۔ جب آپ رات میں وقت پر سوئیں گے تو صبح وقت پر بیدار ہوسکیں گے۔ انسان کیلئے روزانہ ۸؍ گھنٹے سونا ضروری ہے۔ چنانچہ اگر آپ کا اسکول ۷؍ بجے کا ہے تو اس کیلئے آپ کو صبح ۵؍ بجے بیدار ہونا چاہئے  اور ۵؍ بجے اٹھنے کیلئے رات میں ۹؍ بجے سونا چاہئے۔ یہ شیڈول مشکل ہے مگر غیر ممالک کے طلبہ اس پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ 

X (۲) الارم سے دوستی سائنس کہتی ہے کہ ایک مرتبہ جب آپ کسی شیڈول پر عمل کرنے لگتے ہیں تو آپ کا جسم اس کا عادی ہوجاتا ہے۔ ابتداء میں آپ کو الارم سے دوستی کرنی ہوگی۔ صبح ۵؍ بجے بیدار ہونے کیلئے الارم لگائیں اور اس کے بجتے ہی بستر چھوڑ دیں۔ جب آپ کا جسم صبح ۵؍ بجے بیدار ہونے کا عادی ہوجائے گا تو آپ کو الارم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 
2/10

(۲) الارم سے دوستی سائنس کہتی ہے کہ ایک مرتبہ جب آپ کسی شیڈول پر عمل کرنے لگتے ہیں تو آپ کا جسم اس کا عادی ہوجاتا ہے۔ ابتداء میں آپ کو الارم سے دوستی کرنی ہوگی۔ صبح ۵؍ بجے بیدار ہونے کیلئے الارم لگائیں اور اس کے بجتے ہی بستر چھوڑ دیں۔ جب آپ کا جسم صبح ۵؍ بجے بیدار ہونے کا عادی ہوجائے گا تو آپ کو الارم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 

X (۳) اِسنوز بٹن سے دشمنی جب آپ الارم کا سہارا لیں تو ’’اسنوز بٹن‘‘ کو اپنا دشمن جانیں۔ الارم بجتے ہی اٹھ جانا بہتر ہے،  اگر اسنوز بٹن دبا دیا تو پھر آپ کو سستی آئے گی  اور آپ دوبارہ سوجائیں گے۔
3/10

(۳) اِسنوز بٹن سے دشمنی جب آپ الارم کا سہارا لیں تو ’’اسنوز بٹن‘‘ کو اپنا دشمن جانیں۔ الارم بجتے ہی اٹھ جانا بہتر ہے،  اگر اسنوز بٹن دبا دیا تو پھر آپ کو سستی آئے گی  اور آپ دوبارہ سوجائیں گے۔

X (۴)اگلی صبح کی تیاری رات ہی میں اگلی صبح کی تیاری کرلینی چاہئے۔ مثال کے طور پر صبح اسکول جانے سے پہلے آپ کو کیا کیا کرنا ہے، اس کی تیاری رات ہی میں کرلیں تاکہ صبح میں آپ کو سوچنا نہ پڑے بلکہ بیدار ہوتے ہی آپ ان کاموں کو پورا کرنے میں لگ جائیں۔ اگر اگلے دن کی منصوبہ بندی پہلے ہی ہوجاتی ہے تو اس کیلئے آپ کا ذہن رات ہی میں تیار ہوجاتا ہے اور پھر بغیر کسی دشواری کے آپ اپنے منصوبے پر عمل کرسکتے ہیں۔ 
4/10

(۴)اگلی صبح کی تیاری رات ہی میں اگلی صبح کی تیاری کرلینی چاہئے۔ مثال کے طور پر صبح اسکول جانے سے پہلے آپ کو کیا کیا کرنا ہے، اس کی تیاری رات ہی میں کرلیں تاکہ صبح میں آپ کو سوچنا نہ پڑے بلکہ بیدار ہوتے ہی آپ ان کاموں کو پورا کرنے میں لگ جائیں۔ اگر اگلے دن کی منصوبہ بندی پہلے ہی ہوجاتی ہے تو اس کیلئے آپ کا ذہن رات ہی میں تیار ہوجاتا ہے اور پھر بغیر کسی دشواری کے آپ اپنے منصوبے پر عمل کرسکتے ہیں۔ 

X (۵) پسندیدہ کام صبح کیلئے اس کے باوجود دشواری ہورہی ہو تو ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ اپنا پسندیدہ کام صبح کیلئے مختص کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو جاگنگ پسند ہے تو اسے صبح کیلئے طے کرلیں، اسکول کا کوئی کام کرلیں، ۱۰؍ منٹ اپنی پسندیدہ کتاب پڑھ لیں، ہلکی ورزش کرسکتے ہیں، پودوں کو پانی دے سکتے ہیں، اپنے لئے ہلکا ناشتہ بناسکتے ہیں غرضیکہ جو کام آپ کا پسندیدہ ہو، اسے صبح میں کریں۔
5/10

(۵) پسندیدہ کام صبح کیلئے اس کے باوجود دشواری ہورہی ہو تو ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ اپنا پسندیدہ کام صبح کیلئے مختص کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو جاگنگ پسند ہے تو اسے صبح کیلئے طے کرلیں، اسکول کا کوئی کام کرلیں، ۱۰؍ منٹ اپنی پسندیدہ کتاب پڑھ لیں، ہلکی ورزش کرسکتے ہیں، پودوں کو پانی دے سکتے ہیں، اپنے لئے ہلکا ناشتہ بناسکتے ہیں غرضیکہ جو کام آپ کا پسندیدہ ہو، اسے صبح میں کریں۔

X (۶) روشنی کا استقبال طالب علم دن بھر مختلف کاموں میں مصروف رہتا ہے ایسے میں وہ صحت کیلئے ضروری ’’وٹامن ڈی‘‘ سے بیگانہ رہتا ہے۔ صبح بیدار ہونے کے بعد کم سے کم ۱۰؍ سے ۱۵؍  منٹ دھوپ میں گزاریں اور تیز مصنوعی روشنی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کھڑکیوں کے پردے وغیرہ کھول کر قدرتی روشنی کو گھر میں داخل ہونے دیں۔ اس سے طبیعت پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔
6/10

(۶) روشنی کا استقبال طالب علم دن بھر مختلف کاموں میں مصروف رہتا ہے ایسے میں وہ صحت کیلئے ضروری ’’وٹامن ڈی‘‘ سے بیگانہ رہتا ہے۔ صبح بیدار ہونے کے بعد کم سے کم ۱۰؍ سے ۱۵؍  منٹ دھوپ میں گزاریں اور تیز مصنوعی روشنی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کھڑکیوں کے پردے وغیرہ کھول کر قدرتی روشنی کو گھر میں داخل ہونے دیں۔ اس سے طبیعت پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔

X (۷) اسٹریچنگ یا ہلکی ورزش اگر صبح میں سستی اور تھکاوٹ ہوتی ہو تو بیدار ہونے کے بعد اسٹریچنگ یا ہلکی ورزش کریں۔  اسٹریچنگ سے جسم میں دوران خون بڑھتا ہے اور یہ آہستہ آہستہ بیدار ہوجاتا ہے۔ اسی طرح ہلکی ورزش جیسے پش اپس، پل اپس، یا، سٹ اپس وغیرہ کریں۔ ورزش سے جسم کے ساتھ دماغ بھی کھلتا ہے۔
7/10

(۷) اسٹریچنگ یا ہلکی ورزش اگر صبح میں سستی اور تھکاوٹ ہوتی ہو تو بیدار ہونے کے بعد اسٹریچنگ یا ہلکی ورزش کریں۔  اسٹریچنگ سے جسم میں دوران خون بڑھتا ہے اور یہ آہستہ آہستہ بیدار ہوجاتا ہے۔ اسی طرح ہلکی ورزش جیسے پش اپس، پل اپس، یا، سٹ اپس وغیرہ کریں۔ ورزش سے جسم کے ساتھ دماغ بھی کھلتا ہے۔

X (۸) توانائی سے پُر صحتمند ناشتہ صبح دیر سے اٹھنے کے بعد طلبہ جلدی جلدی میں یا تو بہت معمولی ناشتہ کرتے ہیں یا اس کے بغیر اسکول روانہ ہوجاتے ہیں۔ سائنس کہتی ہے کہ ایسا کرنا بالکل بھی درست نہیں ہے۔ اس سے ذہن کمزور ہوتا ہے۔ صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اسکول ٹائم سے ۲؍ گھنٹے پہلے بیدار ہوتے ہیں تو اچھی طرح ناشتہ کرسکیں گے۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ ناشتہ صحت مند اور توانائی سے پُر ہو۔ روغنی چیزیں کھانے سے احتراز کریں۔
8/10

(۸) توانائی سے پُر صحتمند ناشتہ صبح دیر سے اٹھنے کے بعد طلبہ جلدی جلدی میں یا تو بہت معمولی ناشتہ کرتے ہیں یا اس کے بغیر اسکول روانہ ہوجاتے ہیں۔ سائنس کہتی ہے کہ ایسا کرنا بالکل بھی درست نہیں ہے۔ اس سے ذہن کمزور ہوتا ہے۔ صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اسکول ٹائم سے ۲؍ گھنٹے پہلے بیدار ہوتے ہیں تو اچھی طرح ناشتہ کرسکیں گے۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ ناشتہ صحت مند اور توانائی سے پُر ہو۔ روغنی چیزیں کھانے سے احتراز کریں۔

X (۹) پانی پینا، پہلا کام ہو سونے اور جاگنے کے درمیان ۸؍ گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے۔ اس دوران آپ کے جسم میں پانی نہیں جاتا۔ لہٰذا بیدار ہونے کے بعد کم از کم ایک گلاس پانی پئیں۔ اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے  اور جسم فعال ہوتا ہے۔ 
9/10

(۹) پانی پینا، پہلا کام ہو سونے اور جاگنے کے درمیان ۸؍ گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے۔ اس دوران آپ کے جسم میں پانی نہیں جاتا۔ لہٰذا بیدار ہونے کے بعد کم از کم ایک گلاس پانی پئیں۔ اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے  اور جسم فعال ہوتا ہے۔ 

X (۱۰) اسکرین سے دوری رات میں جلد سونے کیلئے سب سے ضروری ہے کہ آپ اسکرین سے دور ہوجائیں۔ ٹی وی، اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ وغیرہ، ہر قسم کی اسکرین سے دوری ضروری ہے تاکہ آپ وقت پر سو سکیں اور اگلی صبح وقت پر اٹھ سکیں۔ اس سے بوجھل پن نہیں ہوگا۔
10/10

(۱۰) اسکرین سے دوری رات میں جلد سونے کیلئے سب سے ضروری ہے کہ آپ اسکرین سے دور ہوجائیں۔ ٹی وی، اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ وغیرہ، ہر قسم کی اسکرین سے دوری ضروری ہے تاکہ آپ وقت پر سو سکیں اور اگلی صبح وقت پر اٹھ سکیں۔ اس سے بوجھل پن نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK