Inquilab Logo Happiest Places to Work

طلبہ کیلئے کار آمد ہیں یہ سات ’’اسٹیم ایکٹیوٹیز‘‘

Updated: May 2, 2025, 6:10 PM IST | Afzal Usmani

اسٹیم ایکٹیوٹیز (STEM Activities) وہ تعلیمی سرگرمیاں ہیں جو سائنسی، تکنیکی، انجینئرنگ اور ریاضیاتی تصورات کو عملی تجربات کے ذریعے سکھاتی ہیں۔ یہ سرگرمیاں طلبہ کو حقیقی دنیا کے مسائل کا حل تلاش کرنے، تخلیقی سوچ، تجزیاتی مہارت اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہیں۔’’اسٹیم ایکٹویٹیز‘‘ میں طلبہ کو مختلف منصوبوں پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ذیل میں پڑھئےطلبہ کیلئے سات کار آمد اسٹیم ایکٹیوٹیز۔ تمام تصاویر: آئی این این / یوٹیوب

X لیموں سے بجلی پیدا کرنا (Lemon Battery)اشیاء: لیموں، تانبے کے سکے، زنک، کیل، تار، چھوٹی ایل ای ڈی۔ مقصد: بجلی کے اصول کی تفہیم۔ طریقہ: چند لیموں، تانبے کے سکے اور زنک کیلوں کے ذریعے ایک سادہ بیٹری تیار کی جا سکتی ہے۔ لیموں میں کیل اور سکہ ڈال کر تاروں کو ایک دوسرے سے جوڑیں اور آخری سرے کو ایک ایل ای ڈی بلب سے جوڑیں۔ بلب روشن ہو جائے گا۔ یہ بجلی کا اصول ہے۔ واضح رہے کہ طلبہ اسے گھروں میں آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ 
1/7

لیموں سے بجلی پیدا کرنا (Lemon Battery)اشیاء: لیموں، تانبے کے سکے، زنک، کیل، تار، چھوٹی ایل ای ڈی۔ مقصد: بجلی کے اصول کی تفہیم۔ طریقہ: چند لیموں، تانبے کے سکے اور زنک کیلوں کے ذریعے ایک سادہ بیٹری تیار کی جا سکتی ہے۔ لیموں میں کیل اور سکہ ڈال کر تاروں کو ایک دوسرے سے جوڑیں اور آخری سرے کو ایک ایل ای ڈی بلب سے جوڑیں۔ بلب روشن ہو جائے گا۔ یہ بجلی کا اصول ہے۔ واضح رہے کہ طلبہ اسے گھروں میں آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ 

X بیج اُگانے کا مشاہدہ (Seed Germination)اشیاء: دال یا مو نگ، رو ئی، شفاف گلاس یا بوتل، پانی۔ مقصد: پودوں کی نشوونما کو قریب سے دیکھنا، روشنی و پانی کی اہمیت۔ طریقہ: ایک شفاف گلاس یا بوتل میں روئی رکھیں اور اس پر کچھ مونگ یا چنے کے بیج رکھ کر پانی کی پھواردیں۔ ان کی نشوونما کا مشاہدہ کریں اور مراحل کو نوٹ کریں۔ اس سے طلبہ پودوں کی زندگی اور ضیائی تالیف جیسے عمل کو سیکھ سکتے ہیں۔ یہ سائنسی تجربہ فطرت کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 
2/7

بیج اُگانے کا مشاہدہ (Seed Germination)اشیاء: دال یا مو نگ، رو ئی، شفاف گلاس یا بوتل، پانی۔ مقصد: پودوں کی نشوونما کو قریب سے دیکھنا، روشنی و پانی کی اہمیت۔ طریقہ: ایک شفاف گلاس یا بوتل میں روئی رکھیں اور اس پر کچھ مونگ یا چنے کے بیج رکھ کر پانی کی پھواردیں۔ ان کی نشوونما کا مشاہدہ کریں اور مراحل کو نوٹ کریں۔ اس سے طلبہ پودوں کی زندگی اور ضیائی تالیف جیسے عمل کو سیکھ سکتے ہیں۔ یہ سائنسی تجربہ فطرت کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 

X کاغذی پُل (Paper Bridge)اشیاء: اے ۴؍ کاغذ، اسکیچ ٹیپ، سکے یا کم وزنی اشیاء۔ مقصد: ساختی انجینئرنگ اور وزن کی تقسیم سیکھنا۔ طریقہ: طلبہ اے ۴؍ کاغذ، اسکیچ ٹیپ اور کچھ سکے یا وزن لے کر ایک ایسا پل تیار کریں جو سب سے زیادہ وزن اٹھا سکے۔ مختلف ڈیزائن آزما کر طلبہ وزن اور ساخت کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ یہ انجینئرنگ کی ابتدائی تربیت کیلئے بہترین ہے۔ یہ ساختی انجینئرنگ کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ساختی انجینئرنگ، سول انجینئرنگ کا ایک شعبہ ہے۔ 
3/7

کاغذی پُل (Paper Bridge)اشیاء: اے ۴؍ کاغذ، اسکیچ ٹیپ، سکے یا کم وزنی اشیاء۔ مقصد: ساختی انجینئرنگ اور وزن کی تقسیم سیکھنا۔ طریقہ: طلبہ اے ۴؍ کاغذ، اسکیچ ٹیپ اور کچھ سکے یا وزن لے کر ایک ایسا پل تیار کریں جو سب سے زیادہ وزن اٹھا سکے۔ مختلف ڈیزائن آزما کر طلبہ وزن اور ساخت کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ یہ انجینئرنگ کی ابتدائی تربیت کیلئے بہترین ہے۔ یہ ساختی انجینئرنگ کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ساختی انجینئرنگ، سول انجینئرنگ کا ایک شعبہ ہے۔ 

X بلون کار (Balloon Car)اشیاء: کارڈ بورڈ، اسکیچ ٹیپ، اسٹراء، پلاسٹک کی ڈھکن والی وہیل، بلون۔ مقصد: حرکیات اور دباؤ کی قوت (Force & Motion) سیکھنا۔ طریقہ: کارڈ بورڈ، پنسل، اسٹرا، پلاسٹک ڈھکن اور غبارہ سے ایک کار بنائیں۔ غبارے میں ہوا بھر کر اسٹرا کے ذریعے پیچھے لگائیں اور چھوڑنے پر کار حرکت کرے گی۔ اس سے ہوا کے دباؤ اور حرکت کے اصول سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ سائنسی تجربہ فزکس کے کئی اصولوں کی بنیاد ہے اس لئے یہ طلبہ کیلئے کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔ 
4/7

بلون کار (Balloon Car)اشیاء: کارڈ بورڈ، اسکیچ ٹیپ، اسٹراء، پلاسٹک کی ڈھکن والی وہیل، بلون۔ مقصد: حرکیات اور دباؤ کی قوت (Force & Motion) سیکھنا۔ طریقہ: کارڈ بورڈ، پنسل، اسٹرا، پلاسٹک ڈھکن اور غبارہ سے ایک کار بنائیں۔ غبارے میں ہوا بھر کر اسٹرا کے ذریعے پیچھے لگائیں اور چھوڑنے پر کار حرکت کرے گی۔ اس سے ہوا کے دباؤ اور حرکت کے اصول سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ سائنسی تجربہ فزکس کے کئی اصولوں کی بنیاد ہے اس لئے یہ طلبہ کیلئے کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔ 

X مقناطیسی بھول بھلیاں (Magnet Maze)اشیاء: مقناطیس، دھاتی کلپ یا کھلونا، کارڈ بورڈ، مارکر۔ مقصد: مقناطیسی میدان اور کشش ثقل کی آسان تفہیم۔ طریقہ: کارڈ بورڈ پر مارکر سے ایک پیچیدہ راستہ بنائیں۔ اس پر ایک دھاتی کلپ رکھیں اور نیچے سے مقناطیس کی مدد سے کلپ کو راستے پر چلائیں۔ یہ سرگرمی مقناطیسی کشش کو جانچنے کا عملی طریقہ ہے۔ چونکہ اس تجربے کیلئے درکار اشیا ء بآسانی دستیاب ہوتے ہیں اس لئے اس سرگرمی کو انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپ کی شکل میں مکمل کی جا سکتی ہے۔ 
5/7

مقناطیسی بھول بھلیاں (Magnet Maze)اشیاء: مقناطیس، دھاتی کلپ یا کھلونا، کارڈ بورڈ، مارکر۔ مقصد: مقناطیسی میدان اور کشش ثقل کی آسان تفہیم۔ طریقہ: کارڈ بورڈ پر مارکر سے ایک پیچیدہ راستہ بنائیں۔ اس پر ایک دھاتی کلپ رکھیں اور نیچے سے مقناطیس کی مدد سے کلپ کو راستے پر چلائیں۔ یہ سرگرمی مقناطیسی کشش کو جانچنے کا عملی طریقہ ہے۔ چونکہ اس تجربے کیلئے درکار اشیا ء بآسانی دستیاب ہوتے ہیں اس لئے اس سرگرمی کو انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپ کی شکل میں مکمل کی جا سکتی ہے۔ 

X غبارہ اور آواز کی لہروں کا مشاہدہ (Sound Waves with Balloon)اشیاء: غبار ہ، سلاخ یا لکڑی کی ڈنڈی۔ مقصد: آواز کی لہروں کے سفرکو سمجھنا۔ طریقہ: ایک غبارہ پھلا کر اس پر ہلکی سی دستک دیں اور دوسرا بچہ اس کے دوسرے سرے پر کان لگائے۔ وہ آواز کو واضح سنے گا جس سے آواز کی لہروں کا سفر اور وائبریشن کا تصور واضح ہوتا ہے۔ غبارے میں سی او ٹوبھر کر کی جانے والی آواز کی تجرباتی سرگرمی ایک دلچسپ طریقہ ہے جس سے طلبہ آواز کی لہروں کے انعکاس، توجہ مرکوز کرنے اور تقویت جیسے بنیادی تصورات کو عملی طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ 
6/7

غبارہ اور آواز کی لہروں کا مشاہدہ (Sound Waves with Balloon)اشیاء: غبار ہ، سلاخ یا لکڑی کی ڈنڈی۔ مقصد: آواز کی لہروں کے سفرکو سمجھنا۔ طریقہ: ایک غبارہ پھلا کر اس پر ہلکی سی دستک دیں اور دوسرا بچہ اس کے دوسرے سرے پر کان لگائے۔ وہ آواز کو واضح سنے گا جس سے آواز کی لہروں کا سفر اور وائبریشن کا تصور واضح ہوتا ہے۔ غبارے میں سی او ٹوبھر کر کی جانے والی آواز کی تجرباتی سرگرمی ایک دلچسپ طریقہ ہے جس سے طلبہ آواز کی لہروں کے انعکاس، توجہ مرکوز کرنے اور تقویت جیسے بنیادی تصورات کو عملی طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ 

X مقناطیسی سلائم (Magnetic Slime) اشیاء: ایلمرز گلو، مائع نشاستہ، آئرن آکسائیڈ پاؤڈر، نیوڈیمیم مقناطیس۔ مقصد: مقناطیسیت اور مادے کی خصوصیات کے بارے میں سیکھنا۔ طریقہ: ایک پیالے میں ایلمرز گلو اور مائع نشاستہ ملا کر سلائم بنائیں پھر اس میں آئرن آکسائیڈ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ تیار شدہ سلائم کو نیوڈیمیم مقناطیس کے قریب لائیں اور مشاہدہ کریں کہ کس طرح سلائم مقناطیس کی طرف کھنچتا ہے۔ یہ مقناطیسی میدان اور مادے کی تعاملات کاعملی تجربہ ہے۔ ​
7/7

مقناطیسی سلائم (Magnetic Slime) اشیاء: ایلمرز گلو، مائع نشاستہ، آئرن آکسائیڈ پاؤڈر، نیوڈیمیم مقناطیس۔ مقصد: مقناطیسیت اور مادے کی خصوصیات کے بارے میں سیکھنا۔ طریقہ: ایک پیالے میں ایلمرز گلو اور مائع نشاستہ ملا کر سلائم بنائیں پھر اس میں آئرن آکسائیڈ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ تیار شدہ سلائم کو نیوڈیمیم مقناطیس کے قریب لائیں اور مشاہدہ کریں کہ کس طرح سلائم مقناطیس کی طرف کھنچتا ہے۔ یہ مقناطیسی میدان اور مادے کی تعاملات کاعملی تجربہ ہے۔ ​

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK