Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۰؍ مشہور تاریخی تصاویر: (حصہ سوم)

Updated: May 5, 2025, 2:03 PM IST | Aliya Sayyed

روزانہ کی بنیاد پر ۵ء۳؍ بلین تصاویر کھینچی جاتی ہیں۔ اب تک دنیا میں کروڑوں تصاویر کھینچی جاچکی ہیں جن میں سے کئی تصاویر ایسی ہیں جنہوں نے اپنی انفرادیت کی وجہ سے کئی اعزازات اپنے نام کئے ہیں۔ پڑھئے ایسی ہی ۱۰؍ تصاویر کے بارے۔ تصویر: آئی این این، انسٹاگرام، ایکس، یوٹیوب۔ 

X تصویر کا نام: Organ grinder، آرگن گرینڈر، فوٹو گرافر: یوجین آتژے،کب کھینچی گئی؟: ۱۸۹۸ء، زیر نظر تصویر میں پیرس، فرانس کی گلی میں ایک شخص بیرل آرگن بجا رہا ہے جبکہ ایک بجی نغمہ گنگنا رہی ہے۔ یوجین آتژے نے یہ تصویر تیزی سے ختم ہو رہے پیٹس میٹرز (چھوٹے کاروبار) کی فوٹو گراف سیریز کے تحت لی تھی۔ اس تصویر کو اس سیریز کا شاہکار قرار دیا جاتا ہے۔ ۱۹۲۰ء میں فرانسیسی مصور مورس اتریلونے یوجین آتژے سے یہ تصویر خرید لی تھی۔ 
1/10

تصویر کا نام: Organ grinder، آرگن گرینڈر، فوٹو گرافر: یوجین آتژے،کب کھینچی گئی؟: ۱۸۹۸ء، زیر نظر تصویر میں پیرس، فرانس کی گلی میں ایک شخص بیرل آرگن بجا رہا ہے جبکہ ایک بجی نغمہ گنگنا رہی ہے۔ یوجین آتژے نے یہ تصویر تیزی سے ختم ہو رہے پیٹس میٹرز (چھوٹے کاروبار) کی فوٹو گراف سیریز کے تحت لی تھی۔ اس تصویر کو اس سیریز کا شاہکار قرار دیا جاتا ہے۔ ۱۹۲۰ء میں فرانسیسی مصور مورس اتریلونے یوجین آتژے سے یہ تصویر خرید لی تھی۔ 

X تصویر کا نام: Great Falls of the Yellowstone، گریٹ فالس آف دی یلو اسٹون، فوٹو گرافر: ولیم ہنری جیکسن، کب کھینچی گئی؟: ۱۸۷۱ء، یہ تصویر ۱۸۷۱ء میں امریکی ماہر ارضیات فردیناند وینڈیویر ہیڈن کے ’’جیولوجیکل سروے آف دی ٹیریٹریز‘‘ کے درمیان وزارت داخلہ کیلئے لی گئی تھی۔ تصویر میں یلو اسٹون نیشنل پارک کے یلو اسٹون ریور کے آبشار کا پانی وادی میں گررہا ہے۔ یلو اسٹون ریور ایک ہزار ۰۸۰؍ کلومیٹر طویل ہے۔ یلو اسٹون امریکہ کا پہلا نیشنل پارک ہے۔
2/10

تصویر کا نام: Great Falls of the Yellowstone، گریٹ فالس آف دی یلو اسٹون، فوٹو گرافر: ولیم ہنری جیکسن، کب کھینچی گئی؟: ۱۸۷۱ء، یہ تصویر ۱۸۷۱ء میں امریکی ماہر ارضیات فردیناند وینڈیویر ہیڈن کے ’’جیولوجیکل سروے آف دی ٹیریٹریز‘‘ کے درمیان وزارت داخلہ کیلئے لی گئی تھی۔ تصویر میں یلو اسٹون نیشنل پارک کے یلو اسٹون ریور کے آبشار کا پانی وادی میں گررہا ہے۔ یلو اسٹون ریور ایک ہزار ۰۸۰؍ کلومیٹر طویل ہے۔ یلو اسٹون امریکہ کا پہلا نیشنل پارک ہے۔

X تصویر کا نام: Bricklayer، برک لیئر، فوٹو گرافر: آگسٹ سینڈر، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۲۸ء، اس بلیک اینڈ وہائٹ تصویر کو آگسٹ سینڈر نے اپنی کتاب ’’فیس آف آر ٹائم‘‘ (۱۹۲۹ء)میں شامل کیا تھا جس میں جمہوریہ وایمار کے درمیان جرمنی سماج کے متعدد پیشہ وارانہ اور عام لوگوں کی تصاویر شامل کی گئی تھیں۔ ٹائم میگزین نے اسے ۱۰۰؍ متاثر کن فوٹوگرافز کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ تصویر میں دکھائے گئے ملازم کا تعلق کولن،جرمنی سے تھا۔
3/10

تصویر کا نام: Bricklayer، برک لیئر، فوٹو گرافر: آگسٹ سینڈر، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۲۸ء، اس بلیک اینڈ وہائٹ تصویر کو آگسٹ سینڈر نے اپنی کتاب ’’فیس آف آر ٹائم‘‘ (۱۹۲۹ء)میں شامل کیا تھا جس میں جمہوریہ وایمار کے درمیان جرمنی سماج کے متعدد پیشہ وارانہ اور عام لوگوں کی تصاویر شامل کی گئی تھیں۔ ٹائم میگزین نے اسے ۱۰۰؍ متاثر کن فوٹوگرافز کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ تصویر میں دکھائے گئے ملازم کا تعلق کولن،جرمنی سے تھا۔

X تصویر کا نام: ویمن آف تھوانتپک، (Woman of Tehuantepec)، فوٹو گرافر: ٹینا مودوتی، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۲۹ء،زیر نظر تصویر میں میکسیکو کے شہر تھوانتپک کی ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جس کے سر پر لوکی کی ٹوکری ہے۔ یہ تصویر تھوانتپک خاتون کے روایتی لباس کو دکھانے کیلئے مشہور ہے جسے میکسیکن مصور فریدہ کالو نے بھی اپنی تصویر میں نمایاں کیا ہے۔ اس تصویر کو امریکی میگزین لائف نے اپنی ۱۰۰؍ ایسی تصاویر میں شامل کیا تھا جنہوں نے دنیا کو تبدیل کردیا۔
4/10

تصویر کا نام: ویمن آف تھوانتپک، (Woman of Tehuantepec)، فوٹو گرافر: ٹینا مودوتی، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۲۹ء،زیر نظر تصویر میں میکسیکو کے شہر تھوانتپک کی ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جس کے سر پر لوکی کی ٹوکری ہے۔ یہ تصویر تھوانتپک خاتون کے روایتی لباس کو دکھانے کیلئے مشہور ہے جسے میکسیکن مصور فریدہ کالو نے بھی اپنی تصویر میں نمایاں کیا ہے۔ اس تصویر کو امریکی میگزین لائف نے اپنی ۱۰۰؍ ایسی تصاویر میں شامل کیا تھا جنہوں نے دنیا کو تبدیل کردیا۔

X تصویر کا نام: دی فلیٹ ین، (The Flatiron)، وٹو گرافر:ایڈورڈ اسٹیشن، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۰۴ء، زیر نظر تصویر میں فوٹوگرافر ایڈورڈ اسٹیشن نے نیویارک کی فلیٹ ین عمارت کو دکھایا ہے۔ انہوں نے امریکی فوٹو گرافر الفریڈ استیگلس سے متاثر ہو کر یہ تصویرلی تھی جنہوں نے صرف ایک سال قبل اس عمارت کی تصویر اپنے کیمرے میں قید کی تھی۔ یہ ۱۹۰۹ء میں شائع ہوئی تھی۔ اسے نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔
5/10

تصویر کا نام: دی فلیٹ ین، (The Flatiron)، وٹو گرافر:ایڈورڈ اسٹیشن، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۰۴ء، زیر نظر تصویر میں فوٹوگرافر ایڈورڈ اسٹیشن نے نیویارک کی فلیٹ ین عمارت کو دکھایا ہے۔ انہوں نے امریکی فوٹو گرافر الفریڈ استیگلس سے متاثر ہو کر یہ تصویرلی تھی جنہوں نے صرف ایک سال قبل اس عمارت کی تصویر اپنے کیمرے میں قید کی تھی۔ یہ ۱۹۰۹ء میں شائع ہوئی تھی۔ اسے نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔

X تصویر کا نام: دی پیسٹری کُک، (The Pastry Cook)، فوٹو گرافر:آگسٹ سینڈر، کب کھینچی گئی؟:۱۹۲۸ء، زیر نظر تصویر کو جرمنی کے فوٹوگرافر آگسٹ سینڈر نے۱۹۲۹ء میں فوٹوگرافی کی اپنی کتاب ’’فیس آف آر ٹائم‘‘ میں شائع کیا تھا۔ یہ تصویر ان کے پروجیکٹ ’’پیپل آف دی ٹوینٹی سینچوری‘‘ کا حصہ تھی۔ اس تصویر میں انہوں نے جرمنی کے شہرکولن کے کیفے کانڈی ٹوروئے کے مالک اور پیسٹری شیف فرینز بارمر کو دکھایا ہے۔ اس تصویر کی نقالیاں مختلف میوزیمز میں موجود ہیں۔
6/10

تصویر کا نام: دی پیسٹری کُک، (The Pastry Cook)، فوٹو گرافر:آگسٹ سینڈر، کب کھینچی گئی؟:۱۹۲۸ء، زیر نظر تصویر کو جرمنی کے فوٹوگرافر آگسٹ سینڈر نے۱۹۲۹ء میں فوٹوگرافی کی اپنی کتاب ’’فیس آف آر ٹائم‘‘ میں شائع کیا تھا۔ یہ تصویر ان کے پروجیکٹ ’’پیپل آف دی ٹوینٹی سینچوری‘‘ کا حصہ تھی۔ اس تصویر میں انہوں نے جرمنی کے شہرکولن کے کیفے کانڈی ٹوروئے کے مالک اور پیسٹری شیف فرینز بارمر کو دکھایا ہے۔ اس تصویر کی نقالیاں مختلف میوزیمز میں موجود ہیں۔

X تصویر کا نام: دی ٹیٹونس اینڈ دی اسنیک ریور ، The Tetons and the Snake River، فوٹو گرافر:اینسل ایڈیمز، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۴۲ء، زیر نظر بلیک اینڈ وہائٹ تصویر گرینڈ ٹیٹن نیشنل پارک، وائیومنگ کی ہے جس میں پہاڑ کی وادی میں اسنیک ریورکو دکھایا گیا۔ اس دریا کی شکل سانپ جیسی ہے اسی لئے اسے ’’اسنیک ریور‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔۲۰۲۰ء میں سوتھ بے ، نیویارک نے۹۸۸؍ڈالر میںیہ تصویر خرید لی تھی۔
7/10

تصویر کا نام: دی ٹیٹونس اینڈ دی اسنیک ریور ، The Tetons and the Snake River، فوٹو گرافر:اینسل ایڈیمز، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۴۲ء، زیر نظر بلیک اینڈ وہائٹ تصویر گرینڈ ٹیٹن نیشنل پارک، وائیومنگ کی ہے جس میں پہاڑ کی وادی میں اسنیک ریورکو دکھایا گیا۔ اس دریا کی شکل سانپ جیسی ہے اسی لئے اسے ’’اسنیک ریور‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔۲۰۲۰ء میں سوتھ بے ، نیویارک نے۹۸۸؍ڈالر میںیہ تصویر خرید لی تھی۔

X تصویر کا نام: اِنٹو دی جوز آف ڈیتھ ، Into the Jaws of Death، وٹو گرافر:رابرٹ ایف سارجنٹ،کب کھینچی گئی؟: ۱۹۴۴ء، زیر نظر تصویر فوٹوگرافر رابرٹ ایف سرجنٹ نے لی تھی جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی فوج ’’پہلے انفنٹری ڈیویژن‘‘ کے فوجی جنگ عظیم دوم کے دوران ’’نورمنڈی  لینڈنگس‘‘  کے دوران یو ایس ایسی سیموئل چیس سے اوماہا کے ساحل پر اتررہے ہیں۔ ’’نورمنڈی  لینڈنگس‘‘ کا شمار  تاریخ کے بڑے سمندری آپریشن میں ہوتا ہے جسے ’’ڈی ڈے‘‘ بھی کہتے ہیں۔
8/10

تصویر کا نام: اِنٹو دی جوز آف ڈیتھ ، Into the Jaws of Death، وٹو گرافر:رابرٹ ایف سارجنٹ،کب کھینچی گئی؟: ۱۹۴۴ء، زیر نظر تصویر فوٹوگرافر رابرٹ ایف سرجنٹ نے لی تھی جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی فوج ’’پہلے انفنٹری ڈیویژن‘‘ کے فوجی جنگ عظیم دوم کے دوران ’’نورمنڈی  لینڈنگس‘‘  کے دوران یو ایس ایسی سیموئل چیس سے اوماہا کے ساحل پر اتررہے ہیں۔ ’’نورمنڈی  لینڈنگس‘‘ کا شمار  تاریخ کے بڑے سمندری آپریشن میں ہوتا ہے جسے ’’ڈی ڈے‘‘ بھی کہتے ہیں۔

X تصویر کا نام: ولچر اینڈ دی لٹل گرل ، The Vulture and the Little Girl ، فوٹو گرافر:کیون کارٹر، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۹۳ء، زیر نظر تصویر ۲۶؍ مارچ ۱۹۹۳ء کونیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی تھی۔ اس تصویر میں بھکمری سے متاثرہ سوڈان کے ایک بچے کو دکھایا گیا ہے جو بھوک کی شدت سے نڈھال ہوکر زمین پر گر گیا ہے جبکہ گدھ اس پر نظریں جمائے بیٹھا اس کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے۔ ۱۹۹۴ء میں کیون کو اس تصویر کیلئے پلٹزر پرائز تفویض کیاگیاتھا۔
9/10

تصویر کا نام: ولچر اینڈ دی لٹل گرل ، The Vulture and the Little Girl ، فوٹو گرافر:کیون کارٹر، کب کھینچی گئی؟: ۱۹۹۳ء، زیر نظر تصویر ۲۶؍ مارچ ۱۹۹۳ء کونیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی تھی۔ اس تصویر میں بھکمری سے متاثرہ سوڈان کے ایک بچے کو دکھایا گیا ہے جو بھوک کی شدت سے نڈھال ہوکر زمین پر گر گیا ہے جبکہ گدھ اس پر نظریں جمائے بیٹھا اس کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے۔ ۱۹۹۴ء میں کیون کو اس تصویر کیلئے پلٹزر پرائز تفویض کیاگیاتھا۔

X تصویر کا نام: ریسنگ دی فلیگ آن ایوو جیما، Raising the Flag on Iwo Jima، فوٹو گرافر:جو روزینتھل،کب کھینچی گئی؟: ۱۹۴۵ء، زیر نظر تصویر میں ’’پیسفک وار‘‘ کے اختتامی مرحلے میں ’’ایوو جیما کی جنگ‘‘ کے دوران امریکی بحریہ کے ۶؍ فوجی کوہ سوریباچی پر پرچم نصب کر رہے ہیں۔ یہ تصویر دو دن بعد اتوار کے اخبار میں شائع ہوئی تھی۔ ۱۹۴۵ء  میں اس تصویر کو پلٹرز پرائز دیاگیا تھا۔ کئی اخبارات نے اسے شائع کیا تھا۔
10/10

تصویر کا نام: ریسنگ دی فلیگ آن ایوو جیما، Raising the Flag on Iwo Jima، فوٹو گرافر:جو روزینتھل،کب کھینچی گئی؟: ۱۹۴۵ء، زیر نظر تصویر میں ’’پیسفک وار‘‘ کے اختتامی مرحلے میں ’’ایوو جیما کی جنگ‘‘ کے دوران امریکی بحریہ کے ۶؍ فوجی کوہ سوریباچی پر پرچم نصب کر رہے ہیں۔ یہ تصویر دو دن بعد اتوار کے اخبار میں شائع ہوئی تھی۔ ۱۹۴۵ء  میں اس تصویر کو پلٹرز پرائز دیاگیا تھا۔ کئی اخبارات نے اسے شائع کیا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK