Inquilab Logo

نیشنل ایوارڈز میں سشانت سنگھ کی فلم’چھچھورے‘ بہترین فلم اورکنگنا بہترین اداکارہ

Updated: March 23, 2021, 11:55 AM IST | Agency | Mumbai

قومی فلم ایوارڈز کی تقریب پیر ۲۲؍ مارچ کو منعقدہوئی۔ ہندی فلموں کی بات کی جائے تو اس بار اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی فلم اور اداکارہ کنگنا رناوت نے بازی ماری ہے۔ سشانت کی فلم ’چھچھورے‘ کو بہترین ہندی فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ، اس فلم میں ذہنی صحت کے تعلق سےبات کی گئی تھی۔

Kangana Ranaut. Picture:INN
کنگنارناوت۔تصویر :آئی این این

سڑسٹھ ۶۷؍ ویں قومی فلم ایوارڈز کی تقریب پیر ۲۲؍ مارچ کو منعقدہوئی۔ ہندی فلموں کی بات کی جائے تو اس بار اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی فلم اور اداکارہ کنگنا رناوت نے بازی ماری ہے۔ سشانت کی فلم ’چھچھورے‘ کو بہترین ہندی فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ، اس فلم میں ذہنی صحت کے تعلق سےبات کی گئی تھی۔  وہیں کنگنا رناوت کو۲؍ فلموں کیلئےبہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔انہیں ’منی کرنیکا‘ اور فلم ’پنگا‘ کیلئے ایوارڈدیاگیاہے۔اس کے علاوہ اکشے کمار کی فلم ’کیسری‘ کےگانے ’تیری مِٹی‘ کیلئےبہترین مرد پلے بیک گلوکار کا ایوارڈ بی پراک کو دیا گیا ہے۔
منوج باجپئی بہترین اداکار
 بالی ووڈ کے مشہور اداکار منوج باجپئی کو تیسری مرتبہ بہترین ادکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔منوج کو یہ ایوارڈ فلم ’بھونسلے‘ کیلئے بہترین اداکار کیلئے دیا گیا ہے۔انہیں یہ ایوارڈ دھنش کے ساتھ شیئر کرنا ہوگا جنہیں فلم ’اسورن‘ کیلئے بہترین اداکار منتخب کیا گیا ہے۔
 منوج باجپئی کو اس سے قبل  ۲۰۰۰ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستیہ‘ کیلئے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر اور ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم’پنجر‘کیلئے اسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اپنی مخصوص اداکاری کیلئے مشہور منوج کی اس کامیابی سے ان کے مداح اور انڈسٹری سے منسلک لوگ بہت خوش ہیں۔
کنگنا نے ویڈیو جاری کرکے شکریہ اداکیا
 نیشنل ایوارڈ ملنے کی خوشی میں ادکارہ کنگنا رناوت نے ایک ویڈیوشیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے مداحوں، دوستوں، اہم خانہ، فلم کی ٹیم اور ایوارڈ جیوری کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ کنگنا نے چوتھی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کیا ہے۔انہوں نے فلم ’منی کرنیکا:دی کوئین آف جھانسی ‘میں ہدایتکاری بھی کی ہے۔
شبانہ اعظمی اب بھی کنگنا سے آگے
 حالانکہ کنگناکیلئے یہ بڑی بات ہے کہ انہیں تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن وہ اب بھی شبانہ اعظمی سے پیچھے ہیں جنہیں ۵؍مرتبہ یہ ایوارڈ مل چکاہے۔شبانہ اعظمی کوفلم’انکور‘، ’ارتھ‘، ’قندھار‘،’پار‘ اور’گاڈ مدر‘ جیسی فلموں کیلئے اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے جبکہ کنگنا کو اس سے قبل ’کوئین‘ اور ’تنو ویڈس منو ریٹرن‘ کیلئے اس یہ ایوارڈ دیا جاچکاہے۔ ان کے تلاوہ تبو،اسمیتا پاٹل اور ارچنا جیسی اداکارائوں کو ۲؍ ،۲؍مرتبہ نیشنل ایوارڈسے نوازا جاچکاہے ۔واضح رہے کہ سب سے پہلے نرگس دت کو فلم ’رات اور دن کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK