Inquilab Logo

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

Updated: May 30, 2023, 11:43 AM IST | Mumbai

جلد ہی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی زندگی پرمبنی فلمدیکھنے کو ملےگی۔ بائیوپک کی شوٹنگ اس سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق۲۶؍مئی کو پروڈیوسر لو رنجن اور انکور گرگ سورو گنگولی سے ملنے کولکاتہ گئے تھے۔

Former cricketer Sourav Ganguly
سابق کرکٹر سورو گنگولی

 جلد ہی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی زندگی پرمبنی فلم دیکھنے کو ملےگی۔ بائیوپک کی شوٹنگ اس سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق۲۶؍مئی کو پروڈیوسر لو رنجن اور انکور گرگ سورو گنگولی سے ملنے کولکاتہ گئے تھے۔
فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے
 انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم کے حوالےسے سورو گنگولی اور پروڈیوسرز کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر سورو گنگولی سے  ان کی زندگی کے سب سے دلچسپ واقعات کے بارے میں تفصیل سے بات کررہے ہیں۔ بائیوپک کے لیے ضروری اسکرپٹ رائٹنگ بھی کر لی گئی ہے۔ فلم کے اسکرین پلےمیں سورو گنگولی کی زندگی سےجڑی کئی ان سنی اور دلچسپ کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نے فلم میں سورو کی ذاتی زندگی کو صرف بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر پیش کرنے کے بجائے ان کی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ان کے سفر کی فلم بندی پر زور دیا گیا ہے۔ فلم کے لیے ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کا ورژن بھی لیا گیا ہے۔
مرکزی اداکار کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا
 رپورٹس کے مطابق فلم میں رنبیر کپور سورو کے کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کچھ خبروںکے مطابق آیوشمان کھرانہ کا نام مرکزی اداکار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ فی الحال یہ طے نہیں ہے کہ فلم میں دادا کا کردار کون ادا کرے گا۔ انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے سورو گنگولی نےکہا کہ فل کی اسکرپٹ تقریباً فائنل ہو چکی ہے۔ فلم کی تیاری تقریباً ۲۰۰؍ سے ۲۵۰؍ کروڑ  کے بجٹ میں بڑے بینر کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK