Inquilab Logo

لال سنگھ چڈھا کی اسکریننگ کے دوران عامر خان اپنے آنسو روک نہیں سکے

Updated: July 23, 2022, 1:24 PM IST | Agency | Mumbai

ساؤتھ سپراسٹار چرنجیوی نے ویڈیو شیئر کیا،فلم دیکھنے کے بعد جب اس کے کرداروں پر بات ہوئی تو عامر جذباتی ہوگئے اور چرنجیوی نے ا نہیں گلے لگا لیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عامر خان  ان دنوں اپنی فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ لمبے وقت کے بعد وہ اس فلم کے ذریعہ بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ فلم۱۱؍ اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کو اپنی فلم سے کافی امیدیں ہیں۔ فلم کی کہانی اور گانوں کو لے کر وہ کئی بار اپنے دل کے جذبات کو مداحوں تک پہنچا چکے ہیں۔ ان کو اپنی اس فلم سے ایک خاص لگاؤ سا ہوگیا ہے۔ حال ہی میں عامر خان نے اپنے ساوتھ سپر اسٹار دوستوں کے لئے’لال سنگھ چڈھا‘ کی اسپیشل اسکریننگ منعقد کی اور ساؤتھ کے ان دوستوں نے ان کی تعریف کرنی شروع کی تو وہ اپنے آنسو روک نہیں پائے۔ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے بعد ساؤتھ سپر اسٹار چرنجیوی نے  ٹوئٹر پر ویڈیو شیئرکیاجس میں عامر خان جذباتی ہوتے ہوئے نظر آئے۔ اسپیشل اسکریننگ کے دوران ساؤتھ سپر اسٹار چرنجیوی، ناگا ارجن، ایس ایس راجا مولی، سوکمار اور ناگا چیتنیہ جیسے بڑے اسٹارس موجود تھے۔چرنجیوی نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے اس اسپیشل اسکریننگ کےخاص لمحوں کے ساتھ فلم کے بارے میں اپنی رائے  دی ہے۔  ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا’’ کچھ سال پہلے اپنے خاص دوست عامر خان سے میں جاپان کےکیوٹوایئر پورٹ پر ملا تھا۔ اس دوران چھوٹی سی بات چیت کو دیکھ کر میں ان کے ڈریم پروجیکٹ لال سنگھ چڈھا کا حصہ بن گیا۔ میرے گھر پر ایکسکلوزیو پریویو کے لئے میں عامر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ نے بہت ہی شاندار فلم بنائی ہے۔‘‘ویڈیو میں عامر خان آر آر آر کےڈائریکٹر ایس ایس راج مولی، سوکمار، اداکار ناگ ارجن، ناگا چیتنیہ اور چرنجیوی سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فلم دیکھنے کے بعد سبھی ان کے کردار اور فلم کے بارے میں بات کرتے ہیں تو عامر خان اپنے آنسو روک نہیں پاتے۔ عامر خان کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر چرنجیوی انہیں پیار سے گلے لگا لیتے ہیں۔ اب ٹویٹر پر مداحوں کا ماننا ہے کہ اگر یہ فلم ایس ایس راج مولی اور چرنجیوی جیسے عظیم فنکاروں کو پسند آگئی ہے تو فلم سپر ہٹ ہی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK