Inquilab Logo

اداکار فریڈی نےسوشل میڈیا کے ذریعہ شاہ رخ خان سے فلم میںکام مانگا

Updated: May 30, 2021, 7:38 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار فریڈی دارووالا نے شاہ رخ خان سے ان کی فلم میں کام کرنے کے لیےسوشل میڈیا کے ذریعہ کام طلب کیا

Actor Freddie Daruwala.Picture:PTI
اداکار فریڈی دارووالا

بالی ووڈ اداکار فریڈی دارووالا نے شاہ رخ خان سے ان کی فلم میں کام کرنے کے لیےسوشل میڈیا کے ذریعہ کام طلب کیا۔انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شاہ رخ خان اور ان کے پروڈکشن ہاؤس اور ہدایتکار سے درخواست کی۔ اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم سے اداکار کارتک آرین علیحدہ ہوگئے۔تاہم اب سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے فریڈی دارو والانے کہا کہ ’’اگر آپ حقیقی فریڈی کو ڈھونڈ رہے ہیں، تو میں یہاں ہوں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس کردار کو سو فیصد حقیقی بناؤں گا، اگر آپ چاہیں تو ٹیسٹ لےلیجیے۔‘‘ اپنے اس ٹوئٹ کی وضاحت فریڈی نے اس طرح دی کہ ’’میرے پاس پروڈکشن ٹیم سے رابطہ کرنے کا کوئی اور راستہ نہیں تھا، اس لیے میں سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ’’ میںیہ پروجیکٹ حاصل کرنا چاہتا ہوںاور مجھے یقین ہے کہ میں یہ کردار اچھی طرح سے نبھا سکتا ہوں۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK