Inquilab Logo

اداکارول اسمتھ اکیڈمی سے مستعفی

Updated: April 05, 2022, 12:11 PM IST | Agency | New York

امریکی اداکار وِل اسمتھ کی جانب سے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا گیا

Will Smith.Picture:INN
رول اسمتھ ۔ تصویر: آئی این این

امریکی اداکار وِل اسمتھ کی جانب سے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا گیا۔ ول اسمتھ نے اکیڈمی ایوارڈ کے سلسلے میں ہونے والی۹۴؍ویں تقریب، آسکر۲۰۲۲ء کی براہ راست نشریات کے دوران کامیڈین کرس راک کو طمانچہ رسید کیا تھا، اس نا مناسب رویے کے سبب ول اسمتھ نے اکیڈمی ایوارڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔وِل اسمتھ کا اپنے اس رویے سے متعلق کہنا ہے کہ اُن کا کرس راک کو طمانچہ رسید کرنے کا عمل ’چونکانے والا، دردناک اور ناقابل معافی ہے۔‘   اُن کا کہنا ہے ’ ’میں نے اکیڈمی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے، میں نے آسکر کے لئے  نامزد دوسرے  فاتحین کو شاندار شام کا  جشن منانے کے موقع سے محروم کر دیا، میرے اس عمل سے دل ٹوٹ گیا ہے۔‘‘ ول اسمتھ کا استعفیٰ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا ’ ’لہٰذا، میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور اکیڈمی کے بورڈ کی جانب سے میرے خلاف سامنے آنے والے مزید نتائج کو قبول کروں گا۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار آسکر ایوارڈ کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ کرس راک کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ جاڈا پینکٹ اسمتھ کے گنج پن کا مذاق اڑانے پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے تھے، کرس راک کے مذاق کے جواب میں اسمتھ نے اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر کھڑے کرس راک کو بھرے ہال کے سامنے طمانچہ رسید کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK