Inquilab Logo

سوشل میڈیا پر لتامنگیشکر پر تنقید کرنے والے پرعدنان سمیع اور دیگر برہم

Updated: January 16, 2021, 12:53 PM IST | Agency | Mumbai

گلوکار عدنان سمیع نےجمعرات کو گلوکارہ لتا منگیشکر، آشا بھوسلے اور نورجہاں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔تصویر شیئر کرنے کے بعد عدنان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ کتنی مشہور اور تاریخی تصویر ہے۔

A memorable photo of Lata Mangeshkar, Noor Jahan and Asha Bhosle shared by Adnan Sami.Picture :INN
عدنان سمیع کے ذریعہ شیئر کی گئی لتامنگیشکر،نورجہاں اور آشا بھوسلے کی ایک یادگار تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 گلوکار عدنان سمیع نےجمعرات کو گلوکارہ لتا منگیشکر، آشا بھوسلے اور نورجہاں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔تصویر شیئر کرنے کے بعد عدنان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ کتنی مشہور اور تاریخی تصویر ہے۔ اس کےبعد ، ایک صارف نےتصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لتامنگیشکر کو اوورریٹیڈ گلوکار کہا۔ عدنان سمیع اس تبصرےپر ناراض ہوگئے اور صارف پر شدید تنقید کی۔
عدنان کا صارف کو جواب
 عدنان کے ذریعے شیئرکی گئی تصویر پر صارف نے تبصرہ کیا ،’’ہندوستانیوں کا برین واش کیا گیا ہے ، یہ سوچنے کے لئے کہ لتا منگیشکر کی آواز بہت اچھی ہے۔‘‘ صارف کے اس تبصرے کےجواب میں ، عدنان نے لکھا ، ’’بندرکیا جانے ادرک کا سواد(ذائقہ)۔ بےوقوف نظر آنے سےبہترہےکہ آپ کو اگر کوئی شبہ ہےتو کچھ نہ کہیں ،بلکہ خاموش رہیں۔‘‘
ڈائریکٹر وویک بھی حمایت میں آئے
 عدنان کے علاوہ ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری بھی لتا منگیشکر کی حمایت میں آئےاور انہوں نے ٹرولرز کو جواب دیتےہوئے بہت ساری پوسٹس سوشل میڈیا پر شیئرکیں۔ ویویک نےاس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ،’’میں خدا سے دعا کروں گا کہ لتا منگیشکر کے دشمن اگلی زندگی میں ہمارے جیسے انسان بن جائیں ، جو واقعتا سمجھتےہیں کہ عظمت کیا ہوتی ہے۔‘‘ ویویک نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا ،’’میرے سرسوتی اور خدا پر یقین کرنےکی واحد وجہ لتا منگیشکر ہیں۔شیطانوں پر یقین کرنے کی واحد وجہ ان سے نفرت کرنے والےہیں۔‘‘
مداحوں نے بھی تنقید کی
 عدنان اور ویویک کے علاوہ لتا منگیشکر کے دیگر مداح بھی ان کی حمایت میںٹرولوں کو ٹرول کررہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹرولروں کو جواب دیتے ہوئے لکھا ،’’دنیامیںلتا منگیشکر سے بہتر کوئی گلوکار نہیں ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا ،’’لتا منگیشکر ہندوستان کیلئے خدا کا تحفہ ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’’کچھ لوگ سیاست میں اس قدر اندھے ہیں کہ وہ ہندوستان کیبہترین گلوکارہ کو بھی ذلیل کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔ایسے بے وقوفوں پر لعنت ہے۔یہ لوگ اتنےزہر کے ساتھ کیسے زندہ رہتے ہیں۔‘‘ جب سے عدنان کے جواب سے ،سوشل میڈیا پر’لتا جی‘ ٹرینڈ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK