Inquilab Logo

فلموں کے بعد رنویر سنگھ اب ٹی وی پر کام کریں گے

Updated: July 04, 2021, 8:40 AM IST | Mumbai

کلرس ٹی وی پر جلد ہی ’دی بگ پکچر‘ نامی کوئز شو شروع ہونے والا ہے، رنویر اس کی میزبانی کریں گے

Actor Ranveer Singh is about to make a fresh start.Picture:Midday
اداکار رنویر سنگھ اب ایک نیا اغاز کرنے والے ہیں تصویر مڈڈے

:بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ٹی وی پر کام کا آغازکرنے جارہے ہیں۔بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے رنویر سنگھ کلرس چینل سے اپنے ٹی وی کریئرشروع کرنے والے ہیں۔ 
 کلرس  ایک نیا کوئز شو لے کر آرہا ہے جس کا نام ’دی بگ پکچر‘ ہے۔ کلرس چینل کے علاوہ رنویر سنگھ کا یہ شو ووٹ اور جیو جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی جلوہ گر ہوگا۔
 رنویر سنگھ نےکہا ’’ایک بطور اداکارمیرے سفر میں تجربہ کار اور دریافت کرنے کی خواہش مسلسل رہی ہے۔ ہندوستانی سنیما نے مجھے بلا شبہ سب کچھ دیا ہے۔ یہ میرے لئے بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے اور مجھے ہندوستانی عوام سے بہت پیار ملا ہے۔‘‘ اس کےساتھ ہی انہوںنے مزید کہاکہ’’ اب میں کلرس کے ’دی بگ پکچر‘ کےساتھ اپنے ٹیلی ویژن پر کام  شروع کر کےایک بہت ہی انوکھے اور پرجوش انداز میں منسلک ہونا چاہتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK