Inquilab Logo

اجے دیوگن کی فلم’دریشیم‘ کا کوریا میں ریمیک بنایا جائے گا

Updated: May 23, 2023, 11:27 AM IST | Mumbai

اجے دیوگن اور تبو کی فلم دریشیم کی فرنچائز کی کوریامیںریمیک کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس کااعلان کانز فلم فیسٹیول کے دوران کیا گیا۔

A scene from Ajay Devgn`s movie `Drishyam 2`
اجے دیوگن کی فلم’دریشیم۲‘ کا ایک منظر

اجے دیوگن اور تبو کی فلم دریشیم کی فرنچائز کی کوریامیںریمیک کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس کااعلان کانز فلم فیسٹیول کے دوران کیا گیا۔ اس کے ساتھ دریشیم فرنچائز ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی قدم جمانےجا رہی ہے۔ کورین ریمیک میں اجے کا کردار پیراسائٹ اداکار سونگ کانگ ہو ادا کریں گے، جنہوں نے آسکر ۲۰۲۰ء کی  بہترین بین الاقوامی فلم کا ٹائٹل جیتا۔یہ پہلی ہندوستانی فلم ہوگی جسے جنوبی کوریا میں دوبارہ بنایا جائےگا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کیلئےبڑے فخر کی بات ہے۔ واضح رہےکہ خودہندی میں بنی دریشیم بھی ۲۰۱۳ءکی ملیالم فلم دریشیم کا ریمیک ہے۔ دریشیم کو اب تک نہ صرف ہندی بلکہ کنڑ، تیلگو اور تمل میں بھی دوبارہ بنایا گیا ہے۔فلم کے اب تک کے تمام ریمیک کامیاب رہے ہیں۔
ہندی اور کورین پروڈکشن ہاؤس پہلی بار ایک ساتھ کام کریں گے
 اگرچہ دریشیم ایک ہندوستانی فلم کا ریمیک ہوگا، لیکن کورین ناظرین کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس میں کئی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ ہندوستانی پروڈکشن کمپنی پینوراما اسٹوڈیوز اور وارنر برادرز کے سابق مقامی کورین ہیڈجےچوئی کے انتھولوجی اسٹوڈیوز نےریمیک کے لیے سائن اپ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، پیراسائٹ اداکار سونگ کانگ ہو اور ہدایت کار کم جی وون نے کوریائی ریمیک کیلئے شراکت داری کی ہے۔دریشیم پہلا ریمیک ہوگا جسے سرکاری طور پر کوریائی زبان میں بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ یہ ہندوستانی اور کورین اسٹوڈیو کے درمیان پہلا اشتراک ہوگا۔ڈیڈ لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کی پہلی قسط پرپروڈکشن اگلے سال شروع ہونے کی امید ہے۔
کمار منگت پاٹھک نے خوشی کا اظہار کیا
 اس بات پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے، کمار منگت پاٹھک نےڈیڈلائن کو بتایا،’’میںپرجوش ہوںکہ دریشیم فرنچائز کورین زبان میں بنائی جا رہی ہے، جو کہ ہندی فلم کیلئےپہلی مرتبہ ہے۔ اس سے نہ صرف ہندوستان سے باہر اس کی رسائی بڑھے گی بلکہ ہندی سنیما کو عالمی سطح پر ایک خاص مقام حاصل ہوگا۔ گزشتہ برسوں میں ہم کورین فلموں اور ڈراموں سے بہت متاثر ہوئے ہیں، اب وہ ہماری ایک فلم سے متاثر ہوئے ہیں۔
 – ایک بامعنی ریمیک بنائیں گے:جے چوئی
 انتھولوجی اسٹوڈیوزکے شریک بانی جے چوئی، وارنر برادرز کے ایک ایگزیکٹیو، نے کہا – ہم کورین سنیما کی اصلیت کو مکمل طور پر برقرار رکھتے ہوئے ایک کامیاب ہندی فلم کا ریمیک بنانے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔کوریا اور ہندوستان کے درمیان پہلا تعاون اپنے آپ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ تعاون کے ذریعے، ہم ہندوستانی اور کوریائی سنیما دونوں کی بہترین اسکرین پرلائیں گے۔ ہم ایک بامعنی ریمیک بنائیں گے جو اصل کی طرح ہی زبردست ہوگا۔

ajay devgn Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK