Inquilab Logo

اکشے کمار اور عمران ہاشمی نے میٹرو میں سفر کیااور ڈانس بھی

Updated: February 17, 2023, 3:06 PM IST | Mumbai

دونوں اداکار ان دنوں اپنی فلم ’سیلفی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں،میٹرو میں سفر کرنے والے اکشے اور عمران کو دیکھ کر حیران ہوئے

photo;INN
تصویر :آئی این این

ممبئی(ایجنسی): بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی ان دنوں اپنی فلم سیلفی کی مسلسل تشہیر کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کیا گیا ۔دوسری جانب جمعرات کو دونوں اداکاروں نے ممبئی  کے میٹرو میں سفر کرکے اپنی فلم کی تشہیر کی۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں اداکار عام لوگوں کے درمیان میٹرو میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سیلفی گانے پر ڈانس
 اس ویڈیو میں اکشے اور عمران سیکوریٹی کے ساتھ ممبئی کے ایک میٹرو اسٹیشن میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔پھر دونوں ٹرین کے اندر چلے  جاتے ہیں۔ میٹرو ٹرین میں بیٹھے لوگ اکشے اور عمران کو اپنے درمیان دیکھ کر کافی حیران ہیں۔ اس کے بعد دونوں اداکاروں کو فلم کے گانے `’میں کھلاڑی تو اناڑی...‘ پر زبردست ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
 شائقین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ فلم سیلفی کی بات کریں تو یہ فلم۲۴؍فروری کو سینما  گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کے علاوہ نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ واضح رہےکہ ’میںکھلاڑی تو اناڑی ‘۹۰ء کی دہائی کی کامیاب فلم تھی جس کا ٹائٹل گیت  اس فلم میں بھی شامل کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK