Inquilab Logo

امیشا پٹیل نے مخدوم ماہمیؒ کے در پر حاضری دی

Updated: June 29, 2023, 11:44 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل اور سنی دیول کی فلم ’غدر۲‘ جلد ریلیز ہونےجارہی ہے۔ ریلیز سے قبل امیشا ممبئی میںماہم درگاہ پہنچیںجہاں اداکارہ نےچادر چڑھائی اور گلہائے عقیدت پیش کیے۔

Ameesha Patel
امیشا پٹیل

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل اور سنی دیول کی فلم ’غدر۲‘ جلد ریلیز ہونےجارہی ہے۔ ریلیز سے قبل امیشا ممبئی میںماہم درگاہ پہنچیںجہاں اداکارہ نےچادر چڑھائی اور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آیاہے۔ویڈیو میں امیشاسیاہ انارکلی سلوار سوٹ میں نظرآ رہی ہیں۔ امیشا اپنےسر پر اسکارف کے ساتھ بہت دلکش لگ رہی ہیں۔ لیکن جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا، کئی صارفین انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔
شائقین نے ایسا ردعمل دیا
 امیشاکےاس ویڈیو پر جہاں کچھ لوگوں نے ان کاساتھ دیا لیکن کئی لوگ ان کے درگاہ پر جانے پراعتراض بھی کر رہے ہیں۔کئی لوگوں نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کامطالبہ بھی کیا ہے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتےہوئے ایک صارف نے لکھا، `کیا ’’ہندوستان میں مندروں کی کمی ہے؟‘‘ایک اور نے لکھا،’’ہندو ہوکریہ سب کرتی ہیںبہت غلط ہے۔‘‘تیسرےنےلکھا،’’جب فلم آنے والی ہوتی ہے تو انہیں مندر اور درگاہیں یاد آتی ہیں۔‘‘
غدر۲؍ کب ریلیز ہوگی؟
 بالی ووڈاداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم `غدر۲؍، ۱۱؍اگست۲۰۲۳ءکوریلیز ہونے والی ہے۔یہ۲۲؍سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘کا سیکوئل ہے۔ فلم غدر کو شائقین کی جانب سےخوب پذیرائی ملی۔غدر۲‘کے ڈائریکٹر انیل شرما ہیں۔ وہ غدر کے پہلے حصے کے ڈائریکٹر بھی تھے۔ فلم میں سنی اور امیشا کے ساتھ اتکرش شرما بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK