Inquilab Logo

انِل کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے مدّاحوں کیلئے اپنی داستان عشق جاری کی

Updated: May 21, 2020, 1:39 AM IST | Mumbai

انِل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور بالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ۱۹؍مئی انِل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کی سالگرہ ہے ، جس کے پیش نظر انِل کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

anilkapoor.photo:inquilab
انل کپور۔تصویر:انقلاب

  انِل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور بالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ۱۹؍مئی انِل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کی سالگرہ ہے ، جس کے پیش نظر انِل کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔
 سالگرہ کی تقریب سے قبل انل کپور نے سنیتا کپور کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے سنیتا کپور کو کس طرح ’پروپوز‘ کیا تھا۔ انِل نے ویڈیو میں کہا کہ ’’میں نے کریئر اور محبت میں سے محبت کا انتخاب کیا۔ لوگ شادی کی سالگرہ مناتے ہیں جبکہ میں  ’پروپوزل ڈے‘ مناتا ہوں۔‘‘
 انِل کپور نے سنیتا کپور کے ساتھ جاری کئے گئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’’۱۷؍ مئی کی رات، یہ ایک داستان عشق کا آغاز تھا۔ میں نے ایک اہم فلم سائن کی تھی، جو میرے کریئر کیلئے ایک بڑا قدم تھا اور ۱۸؍ مئی کو بھی میں نے ایک بڑا قدم اٹھایا۔ میں نے اپنی محبوبہ سنیتا کو ’پروپوز‘ کیا اور اس سے میری بیوی بننے کے بارے میں پوچھا۔ میں بہت کشمکش میں تھا۔ میں بار بار اس چیز کو آگے بڑھا رہا تھا اور تب وقت آگیا تھا جب مجھے اپنے کریئر اور اپنی محبت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا اور میں نے محبت کا انتخاب کیا اور انہیں ۱۸؍مئی کو’پروپوز‘ کردیا۔‘‘ انِل کپور نے اپنے ویڈیو کے بارے بتایا ’’لوگ شادی کی سالگرہ مناتے ہیں مگر ہم ’پروپوز ڈے‘ بھی مناتے ہیں۔ ہم خود کو بھولنے نہیں دیتے کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK