Inquilab Logo

انوشکا شرما نئی فلم `کیلئے وراٹ کوہلی سے تربیت لے رہی ہیں

Updated: May 19, 2022, 1:55 PM IST | Agency | Mumbai

 اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’چکڑا ایکسپریس ‘کے لئے  وراٹ کوہلی سے بلے بازی کی ٹپس لے رہی ہیں۔

Anushka Sharma.Picture:INN
انوشکا شرما ۔ تصویر: آئی این این

 اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’چکڑا ایکسپریس ‘کے لئے  وراٹ کوہلی سے بلے بازی کی ٹپس لے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما ایک بچے کی پیدائش کے بعد اپنی نئی فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ کے ساتھ اداکاری کے میدان میں لوٹنے  کے لئے تیار ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انوشکا شرما نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی فلم کے لئے اپنے کرکٹر شوہر وراٹ سے بیٹنگ کی تجاویز لے رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں اپنے کرکٹ ویڈیوز بھی دکھا رہی ہیں۔  انوشکا شرما نے کہا کہ وہ فلم میں بہترین اداکاری اور کرکٹ کھیلنے کے لئے سخت تیاری اور تربیت لے رہی ہیں کیونکہ وہ فلم میں مشہور ہندوستانی کرکٹر بولر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔  ایک میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وراٹ اور میں، میری تیاری اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ میں وراٹ کے ساتھ اپنے  ویڈیوز شیئر کرتی ہوں تاکہ ان کی رائے حاصل کر سکوں۔ مجھے گیندباز کا کردار ادا کرنا ہے جس کے لئے میں اپنے کوچ کی زیادہ سُنتی ہوں جبکہ وراٹ  سے بیٹنگ کی ٹپس لیتی ہوں۔ خیال رہے کہ سال کے آغاز میں ’چکڑا ایکسپریس ‘میں اپنی اداکاری کا اعلان کرتے ہوئے انوشکا نے ایک خصوصی نوٹ بھی لکھا تھا۔اداکارہ نے کہا تھا’’یہ واقعی ایک خاص فلم ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر زبردست قربانی کی کہانی ہے۔ چکڑا ایکسپریس سابق ہندوستانی کپتان جھولن گوسوامی کی زندگی سے متاثر ہے اور یہ خواتین کرکٹ کی دنیا میں آنکھ کھولنے والی فلم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب جھولن نے کرکٹر بننے اور عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس وقت خواتین کے لئے اس کھیل کو کھیلنے کا سوچنا بھی بہت مشکل تھا۔‘‘واضح رہے کہ انوشکا شرما کی مذکورہ فلم۲؍ فروری۲۰۲۳ء کو ریلیز کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK