Inquilab Logo

بابوبھیا ،راجو اور شیام ودیش میں ہیراپھیری کرینگے

Updated: February 26, 2023, 9:26 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار پریش راول نے حال ہی میں فلم `’ہیرا پھیری۳‘ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے فلم کے پلاٹ کا اشارہ بھی دیا۔

hera pheri 3
`ہیرا پھیری۳

بالی ووڈ اداکار پریش راول نے حال ہی میں فلم `’ہیرا پھیری۳‘ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے فلم کے پلاٹ کا اشارہ بھی دیا۔  اس کےساتھ ہی اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ اپنی کیمسٹری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تینوں کی آف اسکرین کیمسٹری فلمی  اسکرین پر بھی نظر آتی ہے۔
`ہیرا پھیری۳؍ میں بین الاقوامی گڑبڑی ہوگی
 پریش راول نے ’’ہم تین ماہ تک ممبئی میں شوٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد ہم ابوظہبی، دبئی اور لاس اینجلس جیسے بین الاقوامی مقامات پر شوٹنگ کریں گے کیونکہ بابو بھیا، راجو اور شیام  تینوں مل کربین الاقوامی سطح کا اسکینڈل کریں گے۔ تینوں وِدیش جائیں گے اور وہاں ’ہیرا پھیری‘ کریں گے۔‘‘
`ہیرا پھیری۳؍ میں کارتک آرین کس کردار میں؟
 جب پریش راول سے مزید پوچھا گیا کہ اس فلم میں کارتک آرین کس کردار میں نظر آئیں گے؟ اس بارے میں پریش راول نے کہا’’ `پہلے اکشے کمار اور کارتک آرین دونوں ہی `ہیرا پھیری۳؍ کرنے جا رہے تھے لیکن  بات نہیں بنی۔ اب کیا ہوا ہے ، مجھے پتہ نہیں۔‘‘
فلم کے سیٹ سے تصاویرمنظر عام پر
 `ہیرا پھیری ۳؍ کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔شائقین کافی عرصے سے فلم کے تیسرے ایڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔
  اب خاص بات یہ ہے کہ اکشے کمار بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ درحقیقت چند روز قبل فلم کے شوٹنگ سیٹ سے اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں تینوں اداکار فلم میں اپنے کردار کے گیٹ اَپ میں نظر آئے تھے۔ اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

hera pheri Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK