Inquilab Logo

بگ باس او ٹی ٹی کے فنالے میںرتیش اور جنیلیا کے ساتھ بھارتی اورہرش بھی پہنچے

Updated: September 19, 2021, 7:54 AM IST | Mumbai

بگ باس او ٹی ٹی کے فنالے بھی اب تو نشر کیا جاچکاہے۔ اسے اور زیادہ پر اثر اور دھماکے دار بنانے کیلئے فنالے ایپی سوڈ میں کچھ ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو اپنی الگ ہی شناخت رکھتے ہیں۔

In the house of Harsh Lambachia and Bharti Singh, Bigg Boss OTT.Picture:INN
ہرش لمباچیا اور بھارتی سنگھ ،بگ باس او ٹی ٹی‘ کے گھر میں تصویر آئی این این

بگ باس او ٹی ٹی کے فنالے بھی اب تو نشر کیا جاچکاہے۔ اسے اور زیادہ پر اثر اور دھماکے دار بنانے کیلئے فنالے ایپی سوڈ میں کچھ ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو اپنی الگ ہی شناخت رکھتے ہیں۔ ایک طرف جہاں رتیش دیشمکھ اور جنیلیا کو جیتنے والے کے نام کا اعلان کرنے کیلئے بلایا گیا ہے وہیںرتوک دھنجانی اور کرن واہی شریک مقابلہ افراد کے ساتھ مستی کرنے کیلئے پہنچے ۔
 ان سب کی مستی کے بیچ بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کنٹسٹنٹ کو روسٹ کرتے(مذاق بناتے) ہوئے نظر آئے۔ شو بنانے والوں نے اس سے قبل فنالے ایپی سوڈ کاپرومو ریلیز کیا تھاجس میں پرفارمنس کی جھلک دکھائی گئی۔ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ شو میں بھارتی سنگھ اور ہر ش لمباچیا کے علاوہ رتوک دھنجانی اور کرن واہی بھی پہنچیں گے۔
 ایک دیگر پرومو میں دکھا گیا کہ بھارتی اور ہرش بگ باس او ٹی ٹی کے گھر میں جاکر وہاں موجود لوگوں کو روسٹ کرتے ہیں۔ بھارتی پرتیک سہج پال اور نیہا بھسین کی جوڑی کو ’دادا پوتے‘ کی جوڑی بتاکر خوب کھنچائی کرتی ہیں۔ راکیش باپٹ اور شمیتا شیٹی کو بھی ان کے تعلقات سے متعلق خوب چڑھایا جاتا ہے۔
 واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کا فنالے  سنیچر کی شام۷؍بجے ووٹ سلیکٹ ایپ پر دکھایا گیا۔ لائیو اسٹریم دیکھنے کیلئے ووٹ کا سبسکرپشن لینا ضروری ہے۔جن کے پاس سبسکرپشن نہیں ہے وہ اسے اتوار ۱۹؍ستمبر کو دیکھ سکتے ہیں۔
 بگ باس او ٹی ٹی میں اب محض ۵؍افراد بچے ہیں، جن میں شمیتا شیٹی،راکیش باپٹ، دیویہ اگروال،نشانت بھٹ اور پرتیک سہج پال شامل ہیں۔ خبروں کے مطابق بگ باس او ٹی ٹی جیتنے والے کو ٹرافی کے علاوہ ۵۵؍لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK