Inquilab Logo

ہیرا پھیری۳ کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

Updated: March 19, 2023, 10:09 AM IST | Mumbai

لی ووڈکی مشہور فرنچائزی ہیرا پھیری کے شائقین نےنئی فلم کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔

hera pheri 3
ہیرا پھیری۳

لی ووڈکی مشہور فرنچائزی ہیرا پھیری کے شائقین نےنئی فلم کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔ فلم ہیرا پھیری۳؍ کاچندبرسوں سے بےصبری سے انتظار کرنے والے شائقین نے فرحاد شمسی کو تبدیل کر کے ان کی جگہ کسی اور ہدایتکار سے فلم کی عکسبندی کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ شائقین نے سوشل میڈیا پر ہیرا پھیری۳؍ اسٹار اکشے کمار کو ایک آن لائن خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ فلم فرحاد شمسی کے بجائے کسی اچھے ہدایتکار سے کروائی جائے کیونکہ فرحاد فلموں میں واٹس ایپ جیسے لطیفے شامل کرتے ہیں جس  پر بالکل ہنسی نہیں آتی۔ شائقین کا خط میں مزید کہنا تھا کہ وہ ہیرا پھیری فرنچائز ی  کا مزہ خراب نہ کریں اور پہلی دو فلموں کی طرح اس مرتبہ بھی ہیرا پھیری ۳؍کی ہدایتکاری کیلئے او جی پریہ درشن کی خدمات لی جائیں۔   یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ہیرا پھیری۳؍ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول سمیت سنجے دت اور کارتک آرین بھی اسٹار کاسٹ میں شامل ہوں  گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK