تھانے ضلع میں جاری غیرمجاز اسکولوں سے متعلق ایجوکیشن آفیسر(پرائمری ایجوکیشن) بالا صاحب راکشے نے والدین کو متنبہ کیا۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 11:51 AM IST | Thane
تھانے ضلع میں جاری غیرمجاز اسکولوں سے متعلق ایجوکیشن آفیسر(پرائمری ایجوکیشن) بالا صاحب راکشے نے والدین کو متنبہ کیا۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ تنظیموں نے سرکاری منظوری کے بغیر تھانے ضلع پریشد کے دائرہ اختیار میں غیر قانونی طور پر نجی اسکول شروع کئے ہیں۔ یہ اسکول اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای، آئی بی بورڈ کے نام پر دلکش اشتہارات دے رہے ہیں جس سے والدین کو گمراہ کرنے کا خدشہ ہے۔ اسلئے ضلع پریشد تھانے کے محکمہ تعلیم نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ لینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ اسکول حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ ہے یا نہیں۔
ضلع پریشد تھانے کے دائرہ ٔاختیار میں کوئی بھی غیر قانونی اسکول نہ کھولنے کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایسے اسکولوں کے خلاف بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم کے قانون۲۰۰۹ءکے تحت تعزیری اور مجرمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر والدین اپنے بچوں کا تھانے ضلع کے۲۷؍غیر قانونی اسکولوں میں داخلہ لیتے ہیں اور اس کی وجہ سے کوئی تعلیمی نقصان ہوتا ہے تو متعلقہ والدین مکمل طور پر اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ اسکے علاوہ، ضلع پریشد تھانے کے دائرہ ٔاختیار میں غیر قانونی اسکولوں کی فہرست شائع کی گئی ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ والدین ایسے اسکولوں سے محتاط رہیں۔
ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) بالا صاحب راکشے نے وضاحت کی ہے کہ’’والدین کو یہ یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ اسکول میں اپنے بچے کا داخلہ لیتے وقت متعلقہ اسکول حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ ہے یا نہیں، غیر قانونی اسکول پرکشش اشتہارات دے کر والدین کو دھوکہ دے رہے ہیں، ایسے اسکولوں میں داخلے سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہوسکتا ہے، اس لیے والدین باخبر رہیں اور صرف تسلیم شدہ اسکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کروائیں، ایسے غیر قانونی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے غیر مجاز اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: میرا روڈ: بی ایل او سے رابطہ نہ ہوپانے اور غلط نمبر کی شکایت
غیر مجاز اسکولوں کی فہرست
پنچایت سمیتی امبرناتھ: (۱)انیرودھ ہائی اسکول اور جونیئر کالج کولگاؤں، بدلا پور، تعلقہ امبرناتھ۔ (۲) شری چیتنیا ٹیکنو اسکول، کولگاؤں بدلاپور، تعلقہ امبرناتھ۔ (۳) نوجیون انٹرنیشنل اسکول، ونگانی، تعلقہ امبرناتھ۔ (۴) شری سوامی سمرتھ ودیامندر پرائمری، اڈیولی بھال، تعلقہ امبرناتھ۔
پنچایت سمیتی بھیونڈی: (۱) لی او ہائی اسکول کولہیرتعلقہ بھیونڈی (۲) نیشنل انگلش اسکول داپوڑے، تعلقہ بھیونڈی (۳) شری چیتنیا ٹیکنو اسکول سوناڑے، تعلقہ بھیونڈی (۴) پاٹھ شالہ کوچنگ کلاس، مٹھ پاڑا، بھیونڈی (۵) اگری ماتا انگلش اسکول پمپلاس، بھیونڈی (۶) منہاج نیشنل انگلش اسکول گورسئی، بھیونڈی (۷) صغریٰ بی بی اسکول تلولی، بھیونڈی۔ (۸) دی ونرس انگلش سکول، کامبے، بھیونڈی۔
پنچایت سمیتی کلیان: (۱) جی کے انگلش ہائی اسکول کھڈولی، تعلقہ کلیان(۲) چیتنیا ٹیکنیکل اسکول اننتھم ریجنسی ڈومبیولی تعلقہ کلیان(۳) کمانڈر پرکاش انٹرنیشنل اسکول اینڈ جونیئر کالج کھڈولی، تعلقہ کلیان(۴) کائے دھان انگلش اسکول، تعلقہ کلیان(۵) اے پی ایچ اسکول کھونی تعلقہ کلیان(۶) سمبوسس اسکول، کونڈیری، تعلقہ کلیان(۷) ایس آر ڈی پی اسکول، نبنولی، تعلقہ کلیان(۸) سمبھاجی راؤ دیشمکھ پبلک اسکول نمبولی، تعلقہ کلیان۔ (۹)سیون اسٹریم اسکول پسولی، تعلقہ کلیان۔ (۱۰) اومکار انگلش اسکول پسولی، کلیان۔
پنچایت سمیتی شاہ پور: (۱) مسٹر شاردا انگلش اسکول شیرے، تعلقہ شاہ پور (۲) نیو انگلش اسکول (سی بی ایس ای) ماؤنڈ کرنال اسکول تمبدمل، شاہ پور، تعلقہ شاہ پور(۳) ایم جے ورلڈ اسکول (سی بی ایس ای) تمبدمل، شاہ پور (۴) ایم آر پرائمری اسکول آسن گاؤں، تعلقہ شاہ پور۔ (۵) بھاؤنا دیوی بھگوان سمبرے انٹرنیشنل اسکول گوتھیگھر، تعلقہ شاہ پور۔