Inquilab Logo

؍ ۱۵اگست سے دوردرشن پر ایکتا کپور کا شو’یہ دِل مانگے مور۱۵

Updated: August 14, 2022, 10:03 AM IST | Mumbai

یکتا کپورکا نیا ٹی وی شو ۱۵؍اگست سے دوردرشن پر دکھایا جائےگا۔۱۵؍اگست سے دکھائے جانے والے شو’یہ دل مانگے مور‘ کو پیر سے جمعہ کے درمیان رات ۸؍بجے سے ۳۰:۸؍ تک دکھایا جائےگا

Ekta Kapoor
ایکتا کپور

یکتا کپورکا نیا ٹی وی شو ۱۵؍اگست سے دوردرشن پر دکھایا جائےگا۔۱۵؍اگست سے دکھائے جانے والے شو’یہ دل مانگے مور‘ کو پیر سے جمعہ کے درمیان رات ۸؍بجے سے ۳۰:۸؍ تک دکھایا جائےگا۔آزادی کے امرت مہوتسو کے جشن کے موقع پر دوردرشن بھی نئے انداز کے ساتھ ناظرین کے سامنے آئے گا اور ’یہ دل مانگے مور‘اس کڑی میں اہم پروگرام ہے۔
 بالاجی ٹیلی فلمز کی ہیڈ شوبھا کپور کو ’یہ دل مانگے مور‘ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کےلئے  ہمارے جوان ہر مورچے پرقربانی دینے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ہمیں جب بھی موقع ملے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا چاہئے۔اسی وجہ سے میں ’یہ دل مانگے مور‘ کے تعلق سے کافی پُرجوش ہوں۔ایکتا کپور اپنے بینر کے تحت ہمیشہ کچھ الگ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔مجھے امید ہے کہ ان کا نیا شو ناظرین کو کافی پسند آئےگا۔
 ’یہ دل مانگے مور‘ سے جڑے دنیش سنگھ نے بتایا کہ دوردرشن اب الگ انداز میں ناظرین کو محظوظ کرنے کےلئے تیار ہے۔دوردرشن کا لوگو بھی بدل گیا ہے ۔’یہ دل مانگے مور‘ ہمارے ملک کے  فوجی جوانوں پر مبنی کہانی ہے جو ناظرین کی امیدوں پر پوری اترے گی۔ اس شو میں اکشے مہاترے،ٹوینکل پٹیل،سیجل جےسوال، شکتی سنگھ،ارچنا مورے،مانو دوا اورشیفالی رانا جیسے اداکار اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیریںگے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK