Inquilab Logo

دی نائٹ منیجرمیں کام کرنے میں بہت لطف آیا:انل کپور

Updated: January 16, 2023, 12:29 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے اداکار انل کپور اپنی آنے والی سیریز’ دی نائٹ منیجر ‘میں ایک طاقتور آدمی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے اداکار انل کپور اپنی آنے والی سیریز’ دی نائٹ منیجر ‘میں ایک طاقتور آدمی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ فنکاروں کے گروپ کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے  ہیں۔ جب اداکار انل کپور سے اس پروجیکٹ پر کام کرنے سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ انہیں کیا پسند ہے تو  اداکار نے کہا’’ جب آپ اتنے لمبے عرصے تک کسی شو (سیریز) میں کام کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ یقیناً بہت سی یادوں کا حصہ بن جاتے ہیں اور بہت سارے رشتے بناتے ہیں۔ ہم نے بہت سے جذباتی لمحات شیئر کئے ہیں۔ مجھے کاسٹ اور عملے، آدتیہ، سوبھیتا، سندیپ، پرینکا، ساسوت چٹرجی، تلوتما شوم اور بین جیسپر کے ساتھ کام کرنے میں واقعی مزہ آیا۔انہوں نے مزید کہا’’ہر کوئی شاندار ہے! جب آپ کہانی میں ایک سال سے زیادہ وقت گزارتے ہیں تو بہت سارے مضحکہ خیز اور جذباتی لمحات بھی ہوتے ہیں۔ اس دوران کبھی غصہ ہوتا ہے، کبھی مایوسی ہوتی ہے اور کبھی ہنسی مذاق بھی ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ ایک بہت ہی تخلیقی طور پر اطمینان بخش تجربہ تھا۔’دی اِنک فیکٹری‘ اور بنجے ایشیا کے ذریعہ تیار کردہ اورسندیپ مودی کی  پروڈیوس اور ڈائریکٹ کی گئی  سیریز اور پرینکا گھوش کی مشترکہ ہدایت کاری میں’ دی نائٹ منیجر ‘ایک تھریلرسیریز ہے۔ اس میں آدتیہ رائے کپور بھی ہیں۔ سیریز جلد ہی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دستک دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK