Inquilab Logo

میلبورن: شبانہ اعظمی نےپرچم کشائی کی

Updated: August 16, 2023, 11:37 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی سنیما کی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے آسٹریلیا کی سرزمین کو ہندوستان کے شاندار ورثے کی علامت ترنگے سے روشن کردیا۔

Shabana Azmi. Photo. INN
شبانہ اعظمی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی سنیما کی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے آسٹریلیا کی سرزمین کو ہندوستان کے شاندار ورثے کی علامت ترنگے سے روشن کردیا۔ ماضی کی اداکارہ نے میلبورن میں ۲۰۲۳ء کے باوقار انڈین فلم فیسٹیول میں ترنگا لہرایا۔ شبانہ اعظمی آر بالکی کی فلم ’گھومر‘ سے پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہونے  والی ہیں ، جس کا ورلڈ پریمیر فیسٹیول میں ہوا تھا۔ جیسے ہی میلبورن اسکائی لائن پر ترنگا لہرایا گیا، حاضرین میں حب الوطنی اور اتحاد کے مشترکہ جذبات نظر آئے۔تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے کہا کہ ’’ہندوستانی پرچم لہرانے کا یہ اعزاز حاصل کرنا، وہ جھنڈا جس پر مجھے بہت فخر ہے، وہ جھنڈا جس پر آج ہم سب یہاں ہیں اور میلبورن میں فخر محسوس کرتے ہیں ، یہ ایک شاندار لمحہ ہے۔ یہ ایک ایسا اعزاز ہے جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔ ہم یہاں میلبورن میں ہندوستانی سنیما کا جشن منانے کیلئے موجود ہیں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK