Inquilab Logo

فرح  نےثانیہ کےبیٹے کو۵۰۰؍ روپے میں’ سائن‘ کرلیا

Updated: May 02, 2022, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

فلمسازفرح خان نےعالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بیٹےکو اپنی فلم کے لیے سائن کیا ہے

 Farah Khan can be seen with Sania Mirza`s son.Picture:INN
فرح خان کو ثانیہ مرزا کے بیٹے کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

فلمسازفرح خان نےعالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بیٹےکو اپنی فلم کے لیے سائن کیا ہے۔فلمساز فرح خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے، جوہاتھ میں۵۰۰؍روپے کا نوٹ پکڑے ہوئے ہے۔فرح خان نے اپنےپوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرا نیا ہیرو سستے میں مل گیا۔ اُنہوں نےلکھا کہ میں نے اس پیارے بچے اذہان کو صرف ۵۰۰؍ روپے میں سائن کیا ہے۔ فلمساز نے ثانیہ مرزاسے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ رعایت کے لیے شکریہ۔ فرح خان کے’نئے ہیرو‘نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرسب کا دل جیت لیاہے،ثانیہ مرزا بھی خوش نظر آئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK