Inquilab Logo

فیروز نڈیاڈوالا’ویل کم ٹو دی جنگل‘بنائیں گے

Updated: December 19, 2022, 2:56 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز فیروز نڈیاڈوالا اپنی سپر ہٹ فلم’ ویل کم‘ سیریز کی تیسری فلم’ویل کم ٹو دی جنگل‘ بنانے جا رہے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

:بالی ووڈ کے مشہور فلمساز فیروز نڈیاڈوالا اپنی سپر ہٹ فلم’ ویل کم‘ سیریز کی تیسری فلم’ویل کم ٹو دی جنگل‘ بنانے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ ویل کم میں اکشے کمار نے لیڈ رول ادا کیا تھا۔’ویل کم‘ کی کامیابی کے بعد اس کا سیکویل ’ویل کم بیک‘ بنایا گیا تھا جس میں اکشے کمار کی جگہ جان ابراہم لیڈ رول میں تھے۔اب ویل کم سیریز کی تیسری فلم بننے جا رہی ہے جس کا نام ’ویل کم۔۳؍ نہیں ہوگابلکہ اسے نیا نام دیا جائےگا۔
 فلم کے پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا نے بتایا کہ ویل کم سیریز کی تیسری فلم کا نام ’ویل کم ٹو دی جنگل‘ ہوگا۔فلم کچھ اس انداز میں بنائی جا ئےگی جیسے بالی ووڈ میں پہلے کبھی کوئی فلم نہیں بنی ہے۔’ویل کم ٹو دی جنگل‘ میں شاندار کامیڈی ہوگی لیکن اس کے ساتھ ہی فلم میں ملٹری ایکشن بھی ہوگا۔اس فلم میں بہت زیادہ ایکشن دیکھنے کا موقع ملےگا اور ہم اس کےلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنے والے ہیں۔ہندوستانی فلموں میں اب تک اس طرح کا ایکشن نہیں دکھایا گیا ہے۔اس فلم کو جموں اور کشمیر یا پھر یوروپ کے کچھ حصوں میں شوٹ کیا جائےگا جہاں گھنے جنگل ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK