Inquilab Logo

گورو جھا، کاجل اور ریتو سنگھ کی فلم بھول بھلیا کا ٹریلر ریلیز

Updated: September 04, 2023, 1:11 PM IST | Agency | Mumbai

گورو جھا، کاجل راگھوانی اور ریتو سنگھ کی اداکاری سے سجی فلم بھول بھلیا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Kajal Raghwani. Photo. INN
کاجل راگھوانی۔ تصویر:آئی این این

گورو جھا، کاجل راگھوانی اور ریتو سنگھ کی اداکاری سے سجی فلم بھول بھلیا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈز موویز اور ورلڈ وائیڈ فلم پروڈکشنز کی جانب سے پیش کی گئی بھوجپوری فلم بھول بھلیا کا ٹریلر انٹر۱۰؍ رنگیلا کے آفیشل یوٹیوب چینل سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ فلم ہارر کامیڈی ہے۔ اس کے پروڈیوسر پردیپ سنگھ، سمیر آفتاب، پرتیک سنگھ اور ہدایت کار اجے کمار جھا ہیں ۔ فلم کے حوالے سے پروڈیوسر پردیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم بھول بھلیا بھوجپوری شائقین کو بے مثال تفریح ​​فراہم کرے گی۔ ہم نے ایک بہترین فلم بنائی ہے اور یہ شائقین کے دربارمیں پیش کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK