Inquilab Logo

ریتک روشن نے اپنے ’نایاب‘ خون کا عطیہ کیا

Updated: February 20, 2022, 9:06 AM IST | Mumbai

:بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے اپنے ’نایاب‘ خون کا عطیہ دے کر نہ صرف مداحوں کے دل جیت لئے بلکہ اپنے والد کو بھی فخر کرنے پر مجبور کردیا۔

Hrithik donating bright blood
ریتک روشن خون کا عطیہ کرتے ہوئے

:بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے اپنے ’نایاب‘ خون کا عطیہ دے کر  نہ صرف مداحوں کے دل جیت لئے  بلکہ اپنے والد کو بھی فخر کرنے پر مجبور کردیا۔ریتک روشن کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ نایاب بلڈ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے خون کا گروپ بی نگیٹیو ہے۔
 ریتک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنے خون کا عطیہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا  تھا کہ’’ مجھےبتایا گیا تھا کہ میرا بلڈ گروپ بی نگیٹیو ایک نایاب بلڈ گروپ ہے اور اکثر ہی اسپتالوں میں اس کی کمی رہتی ہے۔‘‘اُنہوں نے مزید لکھا ’’اس لئے میںنےغیر معمولی بلڈ بینکوں کا ایک معمولی سا حصہ بننے کاعہد کیا۔‘‘خیال رہے کہ ریتک روشن اپنے طورپر سماجی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ 
 ریتک نے اپنی پوسٹ میں اسپتال اور وہاں کے ڈاکٹرس کی پیشہ ورانہ مہارت اور متاثر کن دیکھ بھال کیلئےشکریہ بھی ادا کیا۔ریتک روشن نے اپنے پوسٹ کے آخر میں لکھا’’ کیا آپ جانتےہیں کہ خون کاعطیہ کرنا خون دینےوالے کیلئے بھی صحت بخش ہے۔‘‘اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےبہت پسند کیا گیا ہے اور تعریفیں کی جارہی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام کی پوسٹ کو بہت شیئر کیا جارہا ہے اور ان کی سماجی خدمت کی تعریف کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK