Inquilab Logo Happiest Places to Work

رول اچھا ہو تو خطرہ مول لینے سے گھبراتی نہیں ہوں:کرینہ کپور

Updated: April 10, 2023, 2:19 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں اپنے کردار کے سلسلے میں خطرہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔

Kareena Kapoor Khan is always looking for challenging roles.
کرینہ کپور خان ہمیشہ چیلنجنگ رول کی تلاش میں رہتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں اپنے کردار کے سلسلے میں خطرہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے میں نے ’گول مال‘ ، ’اومکارا‘، ’یووا‘ اور ’چمیلی‘ جیسی  الگ فلموں میں کام کیا ہے۔میں نے کبھی اسٹار بننے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ میں ایک فلمی  بیک گراؤنڈ سے آتی ہوں، اس لئے میں نے اس طرف جانے کا راستہ عد میں منتخب کیا۔ میں اپنا ۱۰۰؍فیصد اس حصے کو دیتی ہوں جسے میں ادا کر رہی ہوں، یہ نہ صرف میرا فرض ہے بلکہ میری ذمے داری بھی ہے۔
 کرینہ کپور خان نے کہا’’ میں ۲۱؍سال کی تھی جب میں نےچمیلی کا کردار ادا کیاتھا جب کوئی اس طرح کی فلمیں نہیں کر رہا تھا۔ آج میں ۴۲؍سال کی ہوں اور لوگ اب بھی اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہیں۔‘‘ واصح رہے کہ کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’دی کرو‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ کرینہ نے بتایا کہ ’دی کرو‘ خواتین پر مرکوز اور کمرشیل فلم ہے۔
 کرینہ کپور خان نے مزید کہا ’’جب میں نے چمیلی کی تھی لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے رول میں ٹائپ کاسٹ ہونے کا ڈر ہوتا ہے لیکن میں نے فلم کی اور میرے کام کی پذیرائی ہوئی۔میرے پاس ہمیشہ سے ہی مین اسٹریم اور آف بیٹ فلموں کا اچھا ریکارڈ رہا ہے میں ایسی ہی فلمیں کرنا چاہتی ہوں جن میں میرا کردار چیلنجنگ ہو پھر چاہئے وہ مین اسٹریم کی فلم ہو یا آف بیٹ۔
 جہاں تک فلموں  میں کام کرنے کے بات ہے تو کرینہ کپور فی الحال ’دی کرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی وہ کچھ الگ طرح کے رول کرنے کیلئے اور خطرہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK