Inquilab Logo

کمال خان نے اپنا نام ’کمال کمار‘ رکھ لیا

Updated: August 21, 2022, 10:47 AM IST | Mumbai

خود کو ناقدین کا بادشاہ سمجھنے والے کمال آر خان نے ٹویٹر پر اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔ کے آر کے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اپنے نام کے آگے لقب خان نہیں لگائیں گے۔

Kamal Khan
کمال خان

خود کو ناقدین کا بادشاہ سمجھنے والے کمال آر خان نے ٹویٹر پر اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔ کے آر کے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اپنے نام کے آگے لقب خان نہیں لگائیں گے۔کمال خان اب اپنی بیوی کا سرنیم کمار  اختیا ر کریںگے۔ درحقیقت۲۰؍ اگست کی صبح کمال خان  نے ٹویٹر پر اپنا نام تبدیل کیا اور ٹویٹ کیا کہ وہ اپنے نام سے خان سرنیم ہٹانے جا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔نام کی تبدیلی کا نوٹس ٹویٹر کے ذریعے دیا گیا۔کمال خان  نے صبح۹؍ بجے ٹویٹر پر لکھا ’’ `آج میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے نام سے خان  ہٹا رہا ہوں۔ میری بیوی کا نام انیتا کمار ہے، اس لیے اب سے میرا نام کمال راشد کمار ہو گا۔سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو جرأت مندانہ فیصلہ کہا جارہا ہے۔ ہندوستان میں عام طور پر خواتین شادی کے بعد شوہر کالقب اختیار کرتی ہیں لیکن آپ معاشرے میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ تاہم کے آر کے نے ابھی تک ٹویٹر ہینڈل کا نام تبدیل نہیں کیا ہے۔ یہاںبھی صارفین نام سے ’خان‘  ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب کمال خان کوسوشل میڈیا پر ٹرول بھی  کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا’’بھائی کمال راشد کمار ، اب کمال کمارلکھو۔ اسی دوران ایک اور صارف نے لکھا `بیوی کا نام کماری ہونا چاہیے، لہٰذا اپنا نام بدل کر کمال راشد کماری رکھ لو۔واضح رہےکہ کمال خان بالی ووڈ کے خان صاحبان کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان، شاہ رخ اور عامر کے مداح جواب میں انہیں بری طرح ٹرول بھی کرتے رہتے ہیں۔ 

kamal khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK