Inquilab Logo

تاخیر سے آنےوالوں پر کرن جوہر نے برہمی کا اظہار کیا

Updated: May 02, 2023, 1:18 PM IST | Mumbai

فلمساز کرن جوہر نےاتوار کی رات دیر گئے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کیا۔ اس پوسٹ میں، کرن نے وقت کی پابندی کے بارے میں بات کی، اور ہر جگہ دیر سے آنے والوں کو’وقت کے مجرم‘ کہا۔

Karan Johar
کرن جوہر

 فلمساز کرن جوہر نےاتوار کی رات دیر گئے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کیا۔ اس پوسٹ میں، کرن نے وقت کی پابندی کے بارے میں بات کی، اور ہر جگہ دیر سے آنے والوں کو’وقت کے مجرم‘ کہا۔ کرن  نے ایک تصویرشیئرکی جس میں سیاہ رنگ میں ’پنکچوالیٹی‘ لکھاہے، جس کا مطلب ہے’وقت کی پابندی‘۔ انہوں نے کسی کانام لیے بغیر تاخیر کرنے والوں کو نشانہ بنایااور کہا کہ وقت کا پابند ہونا بہت اہم اور بنیادی چیزہے۔ اگر کوئی ایسا نہیں کرے گا تو وہ اسے اپنی فہرست سے خارج کر دیں گے۔ کرن کی اس پوسٹ کو دیکھ کر مداح سوال اٹھا رہے ہیں کہ انہوں نے کس کو نشانہ بنایا ہے۔
دیر سے آنے والوں پر کرن برہم
 پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کرن نے لکھا ’’وقت کی پابندی کےبارے میں سب سے اہم بات یہ ہےکہ اس کیلئےکسی قدرتی ٹیلنٹ، ڈگری یا یہاں تک کہ والدین یا باس کی منظوری کی بھی ضرورت نہیں  ہوتی ہے۔یہ اس فن کا حصہ نہیں ہے جو ہمیں نسلوں سےوراثت میں ملتا ہے۔ یہ آسان اور بنیادی  اصول ہے کہ دوسرے لوگوں کے وقت کا احترام کریں جو خود ان کے احترام کا مترادف ہوگا۔یہ کسی کی عزت کرنے کا ایسا طریقہ ہے جس میں کوئی دکھاوا نہیں ہوتا۔
آپ مجھ پر احسان نہیں کر رہے ہیں
  انہوںنےکہا’’ ۱۵؍منٹ تاخیر سے پہنچنا اور بغیرمعافی مانگے یا مجھ سے بات کیے چلے جانا ظاہر کرتاہےکہ آپ کتنے لاپرواہ ہیں۔ آپ نے دیر کرنا اپنا حق سمجھ لیا ہے۔آپ مجھے اچانک پیغام دیتے ہیں ’راستےمیں ہوں‘کیا آپ واقعی صرف اتنا کہہ کر بچ جائیں گے؟ راستے میں ہونے کاکیامطلب ہے؟ آپ کوہوناہی چاہیےتھا۔یہ کہہ کر آپ مجھ پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں۔آن مائی وے کے معنی کو سمجھنااتنا ہی مشکل ہے جتنا نولان کی فلموں کو سمجھنا۔‘‘
کیاآپ ملک چلا رہے ہیں جوبہت مصروف ہیں
 لاپرواہ لوگوں کو نشانہ بناتےہوئے کرن نے کہا’’پھرسب سے بری بات، اوہ میں بھول گیا! جناب کیاآپ صدرہیں؟ کیا آپ ملک چلا رہے ہیں کہ آپ اتنے مصروف ہیں؟پھر سب سے پسندیدہ عذر’بہت زیادہ ٹریفک تھا‘کیا آپ نیوزی لینڈ میں رہتےہیں؟نہیں نا،یہ ہندوستان ہے۔ آبادی کی صورتحال چیک کریں بچہ۔ہم ایک گنجان آباد ملک  ہیں۔آپ جو کرتےہیں اسے جلدی چھوڑ دیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK