Inquilab Logo

لاک اَپ سیزن ۲‘کا آغاز ۳۱؍ مارچ کوہوسکتا ہے

Updated: March 15, 2023, 11:19 AM IST | Mumbai

ٹی وی کی کوئن ایکتا کپور نے چھوٹے پردے پر کئی ڈراما سیریز بنائیں جو ہٹ ر ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

ٹی وی کی کوئن ایکتا کپور نے چھوٹے پردے پر کئی ڈراما سیریز بنائیں جو ہٹ ر ہیں۔ پچھلے سال ایکتا کپور  ریالیٹی شو ’لاک اپ‘ لے کر آئیں جو سب سے زیادہ مشہور ریالیٹی شو کی لسٹ میں شمار ہوگیا تھا۔ لوگوں نے اس شو کو خوب پسند کیا تھا۔ پہلا سیزن ہٹ رہا تھا تو دوسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ لاک اَپ سیزن۲؍ کے تعلق سے کافی بحث جاری ہے۔ اس شو کی جس کی میزبان کنگنا رناوت ہیں، شروعات  ۳۱؍ مارچ  سے ہو سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی با ضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔لاک اَپ کے پہلے سیزن کو اوٹی ٹی پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔پہلا سیزن ایم ایکس پلیئر اور آلٹ بالاجی پر دکھایا گیا تھا۔ حالانکہ ودسرے سیزن کو ٹی وی پر نشر کیے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ٹی وی کے علاوہ یہ آن لائن بھی دیکھنے کو ملے گا۔پہلے سیزن میں کرن کندرا جیلر کے طور پر نظر آئے تھے۔ دوسرے سیزن میں دو جیلر ہوسکتے ہیں۔ کرن کندرا کے علاوہ شو میں دوسرے جیلر کے طور پر روبینہ دلیک بھی نظر آسکتی  ہیں۔لاک اَپ کے دوسرے سیزن میں کئی ٹی وی ستاروں کا نام کھلاڑیوں کی لسٹ میں سامنے آرہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ شو میں سوندریہ شرما، عمر ریاض، دیویہ اگروال اور مشہور ریپر ایم وی بنٹائی جیسے ستارے نظر آسکتے ہیں۔ بتادیں کہ لاک اَپ کے پہلے سیزن کو اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK