Inquilab Logo

مہیش بھٹ کا لووینا کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ

Updated: October 26, 2020, 12:43 PM IST | Agency | Mumbai

سنگین الزامات کی زد میں آئے تجربہ کار فلمساز مہیش بھٹ نے۲۹؍ سالہ اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔

Mahesh Bhatt. Picture :INN
مہیش بھٹ ۔ تصویر:آئی این این

سنگین الزامات کی زد میں آئے تجربہ کار فلمساز مہیش بھٹ نے۲۹؍ سالہ اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔ وِشیش فلمز کے سوشل میڈیا پیج پر مہیش بھٹ کی قانونی ٹیم نے بیان جاری کیا  جس میں لووینا لودھ کے سنگین الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ قانونی ٹیم نے اپنے موکل مہیش بھٹ کے خلاف لووینا لودھ کے ہراسانی اور دھمکیوں سمیت دیگر الزامات کو مسترد کردیا اور اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔قانونی ٹیم نے لووینا لودھ کی جمعہ کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تقریباً۲؍ منٹ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’ ’اس طرح کے الزامات نہ صرف جھوٹے اور ہتک آمیز ہیں بلکہ اس کے سنگین قانونی نتائج بھی ہیں، ہمارے موکل مشورے کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے۔‘‘   پچھلے ہفتے لووینا لودھ نے مہیش بھٹ پر کئی سنگین الزامات عائد کئے  تھے اور انہیں بالی ووڈ کا سب سے ’بڑا ڈان‘ قرار دیا تھا، ساتھ ہی ڈرگ اسمگلنگ اور اداکاروں کے منشیات کے عادی ہونے کا پنڈورا باکس بھی کھول دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں مہیش بھٹ کے بھتیجے سُمت سبھروال کی بیوی ہوں، میں نے شوہر سے طلاق کی درخواست دے رکھی ہے۔ لووینا لودھ نے طلاق لینے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا شوہر کئی اداکاروں کو منشیات فراہم کرتا ہے، سُمت سبھروال کی تمام حرکتوں سے مہیش بھٹ بخوبی واقف ہیں۔  اداکارہ نے مہیش بھٹ کو فلم نگری کا سب سے ’بڑا ڈان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ کا پورا سسٹم چلاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK