Inquilab Logo

او ٹی ٹی سے بالی ووڈ ختم نہیں ہوگا: آیوشمان کھرانہ

Updated: February 26, 2023, 9:32 AM IST | Mumbai

:بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے کہاکہ’’او ٹی ٹی کی آمد بالی ووڈ کی موت نہیں ہے، اگر ہم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر موجود مواد کو دیکھیں تو یہ بالی ووڈ جیسا ہی ہے۔

 Ayushmann Khurrana
 آیوشمان کھرانہ

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے کہاکہ’’او ٹی ٹی کی آمد بالی ووڈ کی موت نہیں ہے، اگر ہم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر موجود مواد کو دیکھیں تو یہ بالی ووڈ جیسا ہی ہے۔ لہٰذا، مواد کو صحیح پلیٹ فارم پر ہونا چاہئے اور ہدف کے شائقین کو مخاطب کرنا چاہئے۔ صارف اوٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ہے کیونکہ اسے ان کے آرام کے مطابق ’ایڈجسٹ‘ کیا جا سکتا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’جب آپ غیر روایتی ہوتے ہیں تو آپ کے پاس کوئی متبادل نہیں ہوتا اور آپ کو اپنے کردار اور آپ کی منتخب کردہ فلم کے ساتھ کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور مجھے یہ سخت فیصلے کرنے کی ترغیب دی۔’’آئیڈیاز آف انڈیا‘‘ سمٹ کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ ’’کسی بھی کہانی کے تعلق سے  میرے لئے سچائی اہم ہوتی ہے لیکن میں مختلف طرز کی فلمیں کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے  تعلق سےکیا کہتے ہیں اور مجھے سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں، میں اپنے مداحوں کے بارے میں سوچ کرکام کرتی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK