بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آنے والے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے
EPAPER
Updated: July 10, 2022, 1:52 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آنے والے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے
:بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آنے والے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے جس کا نام ’میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہئے۔اٹل‘ ہے۔اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر بننے والی اس فلم کیلئے پروڈیوسروں کو ایک ایسے چہرے کی تلاش ہے جو ان کے کردار کو بخوبی ادا کر سکے۔خبر ہے کہ پنکج ترپاٹھی اس فلم میں اٹل بہاری واجپئی کا رول ادا کریںگے۔
اٹل بہاری واجپئی کی زندگی پر بننے والی اس فلم کو نود بھانو شالی، سندیپ سنگھ،سیم خان،کملیش بھانو شالی اور وشال گرنانی مل کر پروڈیوس کر یںگے۔یہ فلم ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پر لکھی گئی کتاب’ دی ان ٹولڈ واجپئی ‘ پر مبنی ہوگی۔یہ ایک پالیٹکل ڈراما فلم ہے جس کی شوٹنگ آئندہ سال شروع کی جائے گی۔اس فلم کو آئندہ سال اٹل بہاری واجپئی کی ۹۹؍ویں سال گرہ ۲۵؍ دسمبر کے موقع پر ریلیز کیا جائےگا۔