Inquilab Logo

رجنی کانت نے اپنی اداکاری سے جنوبی ہند کی فلموں میں اہم مقام حاصل کیا

Updated: December 12, 2022, 11:06 AM IST | Mumbai

بطوربس کنڈکٹر اپنے کریئرکی شروعات کرنے والے جنوبی ہندکی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو یہ مقام حاصل کرنے کیلئے سخت مشقت کرنی پڑی ہے۔

Rajinikanth photo;INN
رجنی کانت کی تصویر :آئی این این

بطوربس کنڈکٹر اپنے کریئرکی شروعات کرنے  والے جنوبی ہندکی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو یہ مقام  حاصل کرنے کیلئے سخت مشقت کرنی پڑی ہے۔ ۱۲؍دسمبر۱۹۵۰ءکو بنگلور میں پیدا ہونے والے رجنی کانت  کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڈ ہے۔ وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔ ابتدائی دور میں رجنی کانت نے بس کنڈیکٹر کا کام  کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈراموں میں بھی کام کرنا جاری رکھا۔ 
         دریں اثنا تمل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامے میں رجنی کانت کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھا  جس سے وہ بہت متاثرہوئے۔ ۱۹۷۵ءمیں  بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم ’اپوروا رنگاگل‘ سے رجی کانت نے اپنے فلمی کرئیر کی شروعات کی۔ اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ۱۹۷۸ء میں آئی فلم’ بھیروی‘ میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنے کا پہلا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔  اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔ اس کے بعد ۱۹۸۰ءمیں رجنی کانت کی ایک اور سپر ہٹ فلم  ’بلّا‘ ریلیز ہوئی۔ بلا امیتابھ کی سپر ہٹ فلم ’ڈان‘ کا ری میک تھی۔
 ۱۹۸۳ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اندھا قانون‘ کے ذریعہ   رجنی کانت نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔ اس فلم میں رجنی کانت کی اداکار ی نہایت شاندار تھی۔  ناظرین  نےرجنی کانت کا انداز بہت پسند کیا۔ اسی دوران رجنی کانت نے ’جان جانی جناردھن‘  میں ٹرپل رول کیا  حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص اثر نہیں دکھا سکی۔۹۰ء کی دہائی میں رجنی کانت جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار بن گئے۔
  رجنی کانت نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر  تقریباً ہٹ رہیں۔   ۲۰۰۷ء میں رجنی کانت کی فلم’ شیواجی، دی باس‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم  نے باکس آفس  پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑدئیے۔’شیواجی، دی باس‘  ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس میں ہالی ووڈ کی ریزولیوشن تکنیک کا استعمال کیا۔۲۰۱۰ء میں رجنی کانت کی فلم ’روبوٹ‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں  رجنی کانت کے ساتھ  ایشوریہ  رائے تھیں۔  روبوٹ نے ۲۵۵؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔

rajnikanth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK