Inquilab Logo

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار

Updated: December 16, 2022, 1:52 PM IST | Mumbai

شردھا کپور نے رنبیر کپور کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو جھوٹی اور مکار کہتے نظر آرہے ہیں

Ranbir Kapoor And Shraddha Kapoor photo;INN
رنبیر کپور اور شردھا کپور تصویر :آئی این این

رنبیر کپور اور شردھا کپور کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے۔ جس پل کا مداحوں کوبے صبری سے انتظار تھا وہ پل آ گیا ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے رنبیر کپور اور شردھا کپور کےساتھ ان کی آنےو الی فلم کے بارے میں فلم شائقین تازہ جانکاری جاننا چاہ رہے تھے۔تو وہیں حال ہی میں شردھا کپور نے اپنے مداحوں کیلئے ایک ویڈیو شیئر کر کے انہیں تحفہ  دیا ہے۔ شردھا کپور نے رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو جھوٹی اور مکار کہتے نظر آرہے ہیں۔ گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ان کے بیچ کوئی لڑائی نہیں ہوئی بلکہ یہ تو ان کی فلم کا ٹائٹل ہے۔ فلم کا ٹائٹل ’تو جھوٹی میں مکار‘ رکھا گیا ہے۔
 رنبیر کپور اور شردھا کپور نے اپنی فلم کا اعلان بڑے ہی شاندار انداز میں کیا ہے۔ شردھا کپور نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کا نام تو ظاہر کیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ فلم سینماگھروں میں کب ریلیز ہوگی۔ شردھا کپور نے اس ٹیزر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’’ یہ لیجیے فائنلی فلم کے ٹائٹل کا اعلان ہوچکا ہے۔ ‘‘
  بتادیں کہ ’پیار کا پنچنامہ‘، اور ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرچکے ڈائریکٹر لو رانجھن یہ فلم باکس آفس پر ۲۰۲۳ء میںہولی کے موقع پر ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ یہ فلم۸؍ مارچ کو سینما گھروں میں شائقین کو ہنسانے اور گدگدانے آرہی ہے۔ اس چھوٹے سے ٹیزر میں ہی رنبیر اور شردھا کے درمیان بے حدپیاری کیمسٹری دیکھنے کو ملی ہے۔ شردھاکپور اور رنبیر کپور کی اس فلم کو دیکھنےکیلئےشائقین کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK